اِعجاز احمدی — Page 145
روحانی خزائن جلد ۱۹ ۱۴۵ اعجاز احمدی ضمیمه نزول المسیح کچھ بیان ہیں اور اپنے بھائیوں کے ساتھ اندرون حجرے کچھ بیان یہ اُن کے منافقانہ طریق کو ثابت کر رہی ہیں اور منافق خدا کے نزدیک بھی ذلیل ہوتا ہے اور مخلوق کے نزدیک بھی۔ یہ لوگ در حقیقت مشکلات میں ہیں ان کے تو کئی عقید ے گورنمنٹ کے مصالح کے برخلاف ہیں۔ اب اگر منافقانہ طریق اختیار نہ کریں تو کیا کریں۔ غرض مولوی محمد حسین صاحب کی عربی دانی کے ہم آج سے قائل نہیں بلکہ اُسی وقت سے ہم (۳۵) قائل ہیں جب اُنہوں نے فرمایا تھا کہ عجب کا صلہ ہرگز لام نہیں آتا ایسے متبحر فاضل نے اگر اعجاز لمسیح کی غلطیوں کی ایک لمبی فہرست تیار کی ہو تو ہمیں اس سے کب انکار ہے ضرور تیار کی ہوگی ۔ مولوی ثناء اللہ صاحب کو معلوم ہوگا کہ پہلا نشانہ عربی کے مقابلہ کا یہی فاضل صاحب ہیں جن کو میں نے لکھا تھا کہ فی غلطی ہم آپ کو پانچ رو پید انعام دے سکتے ہیں بشرطیکہ اول آپ اپنا عربی دان ہونا ثابت کر دیں اور وہ اس طرح پر کہ میرے زانو بزانو بیٹھ کر کسی آیت کی تفسیر ایک جز و یا دو جزو تک عربی فصیح میں لکھیں پھر بعد اس کے آپ کی طرف سے کوئی آواز نہیں آئی ۔ ہر ایک انسان سمجھ سکتا ہے کہ غلطی نکالنا اُس شخص کا حق ہے جو اول لیاقت اپنی ثابت کرے ورنہ صرف بکواس ہے۔ اگر مثلاً کوئی شخص فن عمارت سے جاہل محض ہو اور یہ کہتا پھرے کہ اس ملک کے معمار اپنے کام میں غلطی کرتے ہیں تو کیا وہ اس لائق نہیں ہوگا کہ اُس کو کہا جائے کہ اے نادان تو تو ایک اینٹ بھی موزوں طور پر لگا نہیں سکتا تو ان معماروں پر کیوں اعتراض کرتا ہے جن کے ہاتھ سے بہت سی عمارتیں طیار موجود ہیں۔ اب یادر ہے کہ اگر چہ میں اب تک عربی میں ستراہ کے قریب بے مثل کتابیں شائع کر چکا ہوں جن کے مقابل میں اس دس برس کے عرصہ میں ایک کتاب بھی مخالفوں نے شائع نہیں کی۔ مگر آج مجھے خیال آیا کہ چونکہ وہ کتابیں صرف عربی فصیح بلیغ میں ہی نہیں بلکہ ان میں بہت سے قرآنی حقائق معارف ہیں اس لئے ممکن ہے کہ وہ لوگ یہ جواب دیں کہ ہم حقائق معارف سے نا آشنا ہیں اگر صرف عربی فصیح میں نظم ہوتی جیسے عام قصائد ہوتے ہیں تو ہم بلاشبہ اس کی نظیر بناسکتے