اِعجاز احمدی

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 144 of 566

اِعجاز احمدی — Page 144

روحانی خزائن جلد ۱۹ ۱۴۴ اعجاز احمدی ضمیمه نزول المسیح آئے گا جو خونریزی سے قیامت برپا کر دے گا۔ اور نہ ایسا کوئی مسیح جو آسمان سے اتر کر اُس کا ۳۳) ہاتھ بٹائے گا ۔ اور پھر پوشیدہ طور پر اپنی قوم کو یہ کہتا ہے کہ ایسے مہدی سے انکار کرنا کفر ہے ۔ اور عجیب تریہ کہ ان کا رروائیوں سے اُس کی عزت میں کچھ فرق نہیں آیا اور نہ اُس کے پیروؤں کی کچھ عزت بگڑی۔ غرض یہی ذلت تھی جو مولوی محمد حسین صاحب کے نصیب ہوئی جس میں جعفر زٹلی وغیرہ اُن کے پیرو حصہ دار ہیں چاہے بے حیائی سے محسوس کریں یا نہ کریں ۔ اور دوسری ذلت علمی رنگ میں اُن کو نصیب ہوئی کہ ناحق لوگوں میں شور مچایا کہ عجب کا صلہ ہرگز لام نہیں آتا بڑی غلطی کی ہے لیکن مولوی ثناء اللہ کا ارادہ یہ معلوم ہوتا ہے کہ یہ کیا ذلتیں ہیں کوئی اور ذلت ہونی چاہیے تھی اور کہتے ہیں کہ اُن کو تو زمین مل گئی حالانکہ یہی زمین تو اُن کی ذلت کی گواہ ہے اور دورنگی پر شاہد ناطق جب تک وہ زمین اُن کے ہاتھ میں ہے یہ دور نگی بھی اُس زمین کا ایک پھل متصور ہوگا۔ یا یوں سمجھ لو کہ زمین اُس کا پھل ہے اور تم تحقیق کر لو کہ یہ تمام کامیابی ایک منافقانہ کارروائی کا نتیجہ ہے ان لوگوں کے مخفی اعتقاد اگر دیکھنے ہوں تو صدیق حسن کی کتابیں دیکھنی چاہئیں جن میں وہ نعوذ باللہ ملکہ معظمہ کو بھی مہدی کے سامنے پیش کرتا ہے اور نہایت بُرے اور گستاخی کے الفاظ سے یاد کرتا ہے جن کو ہم کسی طرح اس جگہ نقل نہیں کر سکتے جو جا ہے ان کتابوں کو دیکھ لے یہ وہی صدیق حسن ہے جس کو محمد حسین نے مجدد بنایا ہوا تھا۔ بھلا کیوں کر اور کس طور سے اپنے مجدد کی رائے سے اُن کی رائے الگ ہو سکتی ہے ہر گز نہیں۔ یہ بات تو بہت اچھی ہے کہ گورنمنٹ برطانیہ کی مدد کی جائے اور جہاد کے خراب مسئلہ کے خیال کو دلوں سے مٹایا جائے اور ایسے خونریز مہدی اور خونریز مسیح سے انکار کیا جائے لیکن کاش اگر دل کی سچائی سے مولوی محمد حسین صاحب یہ باتیں گورنمنٹ کے سامنے پیش کرتے تو بلا شبہ ہماری نظر میں بھی قابل تحسین ٹھہرتے مگر اب اُن کی متناقض کتابیں جو گورنمنٹ کے سامنے