اِعجاز احمدی

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 124 of 566

اِعجاز احمدی — Page 124

روحانی خزائن جلد ۱۹ ۱۲۴ اعجاز احمدی نمیمه نزول مسیح منظور ہو تو پرائیویٹ خطوط کے ذریعہ سے اس کا تصفیہ کرنا ہوگا اور پھر ایسے اشتہار مباہلہ پر کم سے کم پچاس معزز آدمیوں کے دستخط ثبت ہونے چاہئیں اور کم سے کم اس مضمون کا سات سو اشتہار ملک میں شائع ہونا چاہیے اور میں اشتہار بذریعہ رجسٹری مجھے بھی بھیج دیں۔ مجھے کچھ ضرورت نہیں کہ میں انہیں مباہلہ کے لئے چیلنج کروں یا اُن کے بالمقابل مباہلہ کروں ۔ اُن کا اپنا مباہلہ جس کے لئے اُنہوں نے مستعدی ظاہر کی ہے میری صداقت کے لئے کافی ہے کیونکہ خدا تعالیٰ نے براہین احمدیہ کے زمانہ سے جس کی تالیف پر تخمینا تمھیں سال گزر چکے ہیں میرے لئے یہ نشان قائم کر رکھا ہے۔ میں اقرار کرتا ہوں کہ اگر میں اس مقابلہ میں مغلوب رہا تو میری جماعت کو چاہیے جو ایک لاکھ سے بھی اب زیادہ ہے کہ سب مجھ سے بیزار ہو کر الگ ہو جائیں کیونکہ جب خدا نے مجھے جھوٹا قرار دے کر ہلاک کیا تو میں جھوٹے ہونے کی حالت میں کسی پیشوائی اور امامت کو نہیں چاہتا بلکہ اس حالت میں ایک یہودی سے بھی بدتر ہوں گا اور ہر ایک کے لئے جائے عارو ننگ ۔ اور جو شخص اسے چیلنج سے فتنہ کو فرو کرے گا بشرطیکہ وہ صادق نکلے گا صفحہ روزگار میں بڑی عزت کے ساتھ اس کا نام منقوش رہے گا ۔ اور جو شخص دجال بے ایمان مفتری ہوگا اُس کی ہلاکت سے مقولہ مشہورہ کی رو سے کہ خس کم جہاں پاک دنیا کو راحت حاصل ہوگی اس سے زیادہ میں کیا لکھ سکتا ہوں اور اگر کوئی ضروری امر مجھ سے رہ گیا ہے جس کو انصاف چاہتا ہے تو مجھے اطلاع دی جائے میں خوشی سے اس کو قبول کروں گا بشرطیکہ بیہودہ نہ ہو اور حیلہ و بہانہ کی اُس سے بد بو نہ آوے اور تقویٰ کی بنا پر ہو نہ دنیا داروں کی چالبازی کے رنگ میں ۔ اور خدا تعالیٰ جانتا ہے کہ میں چاہتا ہوں کہ کسی طرح حق کھل جاوے۔ اگر چہ میں خدا کے نشانوں کو ایسا دیکھ رہا ہوں جیسا کہ کوئی آفتاب کو دیکھتا ہے اور میں خدا کی اس وحی پر ایسا ہی ایمان لاتا ہوں جیسا کہ قرآن شریف پر مگر میں ہر ایک پہلو سے منکر پر اتمام حجت چاہتا ہوں۔ یا الہی تو جو ہمارے کاروبار کو دیکھ رہا ہے اور ہمارے دلوں پر تیری نظر ہے اور تیری عمیق نگاہوں سے ہمارے اسرار پوشیدہ نہیں تو ہم میں اور مخالفوں میں فیصلہ کر دے اور وہ جو تیری نظر میں صادق ہے اُس کو ضائع مت کر کہ صادق کے ضائع ہونے سے