اِعجاز احمدی

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 111 of 566

اِعجاز احمدی — Page 111

روحانی خزائن جلد ۱۹ اعجاز احمدی ضمیمه نزول المسیح میں واپس آ جاؤں گا ۔ کہاں واپس آیا۔ اور پھر یہ یہودی لکھتا ہے کہ اس شخص کے جھوٹا ہونے پر یہی کافی ہے کہ ملا کی نبی کے صحیفہ میں ہمیں خبر دی گئی تھی کہ سچا مسیح جو یہودیوں میں آنے والا تھا وہ ہر گز نہیں آئے گا جب تک الیاس نبی دوبارہ دنیا میں نہ آجائے۔ پس کہاں الیاس آسمان سے نازل ہوا۔ اور پھر اس جگہ بہت شور مچاتا ہے اور لوگوں کے سامنے اپیل کرتا ہے کہ دیکھو ملا کی نبی کی کتاب میں پیشگوئی (۵) تو یہ تھی کہ خود الیاس دنیا میں دوبارہ آجائے گا اور یہ شخص یوجنا کو جو مسلمانوں میں بیٹی کے نام سے مشہور ہے ) الیاس بتاتا ہے۔ گویا اس کا مثیل قرار دیتا ہے مگر خدا نے تو ہمیں مثیل کی خبر نہیں دی۔ اُس نے تو صاف فرمایا تھا کہ خود الیاس دوبارہ آجائے گا اور ہم قیامت کو اگر پوچھے بھی جائیں تو یہی کتاب خدا کے سامنے پیش کر دیں گے کہ تو نے کہاں لکھا تھا کہ مثیل الیاس قبل مسیح موعود بھیجا جائے گا۔ اور ان تحریرات کے بعد حضرت مسیح کی نسبت سخت بد زبانی کرتا ہے۔ کتاب موجود ہے جو چاہے دیکھ لے۔ اب بتلاؤ کہ اس یہودی اور مولوی محمد حسین اور میاں ثناء اللہ کا دل باہم متشابہ ہیں یا نہیں۔ میری کسی پیشگوئی کے خلاف ہونے کی نسبت کس قدر جھوٹ بولتے ہیں حالانکہ ایک بھی پیشگوئی جھوٹی نہیں نکلی بلکہ تمام پیشگوئیاں صفائی سے پوری ہوگئیں شرطی پیشگوئیاں شرط کے موافق پوری ہوئیں اور ہوں گی۔ اور جو پیشگوئیاں بغیر شرط کے تھیں جیسا کہ لیکھرام کی نسبت پیشگوئی وہ اسی طرح پوری ہوگئیں۔ یہ تو میری پیشگوئیوں کی واقعی حقیقت ہے ۔ مگر جو اس یہودی فاضل نے حضرت عیسی علیہ السلام کی پیشگوئیوں پر اعتراض کئے ہیں وہ نہایت سخت اعتراض ہیں بلکہ وہ ایسے سخت ہیں کہ اُن کا تو ہمیں بھی جواب نہیں آتا۔ اور اگر مولوی ثناء اللہ یا مولوی محمد حسین یا کوئی پادری صاحبوں میں سے ان اعتراضات کا جواب دے سکے تو ہم ایک سو روپیہ نقد بطور انعام اُس کے حوالہ کریں گے خدا کہلا کر پیشگوئیوں کا یہ حال اس سے تو ہمیں بھی تعجب ہے ایسی پیشگوئیوں پر تو نسخ بھی جاری نہیں ہو سکتا تا یہ خیال کیا جائے کہ وہ منسوخ ہوگئی تھیں ہاں وعید کی پیشگوئیاں جیسا کہ آئھم کی پیشگوئی یا احمد بیگ کے داماد کی پیشگوئی ایسی پیشگوئیاں ہیں جن کی قرآن اور توریت کے رو سے تاخیر بھی ہو سکتی ہے اور ان کا التوا ان کے کذب کو مستلزم نہیں کیونکہ خدا اپنے وعید کے روکنے پر اختیار رکھتا ہے جیسا کہ مسلمانوں اور عیسائیوں کا یہی عقیدہ ہے کیونکہ