اِعجاز احمدی

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 108 of 566

اِعجاز احمدی — Page 108

روحانی خزائن جلد ۱۹ ۱۰۸ اعجاز احمدی ضمیمه نزول لمسیح (۲) ہوتے نہیں سنتا اور سمجھتے ہوئے نہیں سمجھتا۔ مجھے اُس خدا کی قسم ہے جس کے ہاتھ میں میری جان ہے کہ وہ نشان جو میرے لئے ظاہر کئے گئے اور میری تائید میں ظہور میں آئے ۔ اگر ان کے گواہ ایک جگہ کھڑے کئے جائیں تو دنیا میں کوئی بادشاہ ایسا نہ ہو گا جو اُس کی فوج ان گواہوں سے زیادہ ہو۔ تا ہم اس زمین پر کیسے کیسے گناہ ہو رہے ہیں کہ ان نشانوں کی بھی لوگ تکذیب کر رہے ہیں۔ آسمان نے بھی میرے لئے گواہی دی اور زمین نے بھی ۔ مگر دنیا کے اکثر لوگوں نے مجھے قبول نہ کیا۔ میں وہی ہوں جس کے وقت میں اُونٹ بیکار ہو گئے اور پیشگوئی آیت کریمہ وَإِذَا الْعِشَارُ عُظِلت پوری ہوئی ۔ اور پیشگوئی حدیث وليتـركـن القلاص فلا يسعى لے ۔اور عليها نے اپنی پوری پوری چمک دکھلا دی۔ یہاں تک کہ عرب اور عجم کے اڈیٹر ان اخبار اور جرائد والے بھی اپنے پر چوں میں بول اُٹھے کہ مدینہ اور مکہ کے درمیان جوریل طیار ہو رہی ہے یہی اُس پیشگوئی کا ظہور ہے جو قرآن اور حدیث میں ان لفظوں سے کی گئی تھی جو مسیح موعود کے وقت کا یہ نشان ہے۔ ایسا ہی خدا کی تمام کتابوں میں خبر دی گئی تھی کہ مسیح موعود کے وقت میں طاعون پھیلے گی اور حج روکا جائے گا اور ذوالسنین ستارہ نکلے گا ۔ اور ساتویں ہزار کے سر پر وہ موعود ظاہر ہو گا جو مقدر ہے جو دمشق کے شرقی سمت میں اس کا ظہور ہو اور نیز وہ صدی کے سر پر اپنے تئیں ظاہر کرے گا جبکہ صلیب کا بہت غلبہ ہو گا۔ سو آج وہ سب باتیں پوری ہو گئیں اور میری تائید میں میرے ہاتھ پر خدا نے بڑے بڑے نشان دکھلائے ۔ آئھم کی موت ایک بڑا نشان تھا جو پیشگوئی کے مطابق ظہور میں آیا۔ باراں برس پہلے براہین احمدیہ میں بھی اس کی طرف اشارہ کیا گیا تھا اور ایک حدیث بھی اس واقعہ کی خبر دے رہی تھی مگر شریر لوگوں نے اس پر ٹھٹھا کیا اور قبول نہ کیا اور اس پیشگوئی کی میعاد شرطی تھی اور پیشگوئی اس لئے نہیں کی گئی تھی کہ وہ عیسائی ہے بلکہ جیسا کہ اس مباحثہ کے رسالہ میں جس کا نام عیسائیوں نے جنگ مقدس رکھا ہے لکھا ہے سبب اس پیشگوئی کرنے کا یہی تھا کہ اُس نے اپنی کتاب اندرونہ بائیل میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا نام دجال رکھا تھا۔ سو اُس کو پیشگوئی کرنے کے وقت قریباً ستر آدمیوں کے رو برو سنا دیا گیا تھا کہ سبب اس پیشگوئی کا یہی التكوير: ۵ ۱۲