حُجة الاسلام — Page 71
روحانی خزائن جلد ۶ نمونہ ٹکٹ ۶۹ حجة الاسلام نمونہ ٹکٹ مباحثه ما بین ڈپٹی عبد اللہ آتھم خان صاحب مباحثہ مابین ڈپٹی عبداللہ نظم خان صاحب امرتسری اور مرزاغلام احمد صاحب قادیانی امرتسری اور مرزا غلام احمد صاحب قادیانی ٹکٹ داخلہ فریق مسلمانوں کے لئے ٹکٹ داخلہ عیسائیوں کے لئے داخل کرو۔۔۔ کو داخل کرو۔۔۔ دستخط مرزا صاحب کو دستخط ڈاکٹر کلارک صاحب امرتسر ۲۴ - ۴ - ۱۸۹۳ء رجسٹر ڈ خط جو ۲۵ / اپریل کو پادری صاحب کے ۲۴ اپریل کے خط کے جواب میں بھیجا گیا بسم الله الرحمن الرحيم مشفق مهربان پادری صاحب سلامت بعد ما وجب میں نے آپ کی چٹھی کو اوّل سے آخر تک سنا میں ان تمام شرائط کو منظور کرتا ہوں جن پر آپ کے اور میرے دوستوں کے دستخط ہو چکے ہیں لیکن سب سے پہلے یہ بات تصفیہ پا جانی چاہیے کہ اس مباحثہ اور مقابلہ سے علت غائی کیا ہے کیا یہ انہیں معمولی مباحثات کی طرح ایک مباحثہ ہوگا جو سالہائے دراز سے عیسائیوں اور مسلمانوں میں پنجاب اور ہندوستان میں ہورہے ہیں جن کا ماحصل یہ ہے کہ مسلمان تو اپنے خیال میں یہ یقین رکھتے ہیں کہ ہم نے عیسائیوں کو ہر ایک بات میں شکست دی ہے اور عیسائی اپنے گھر میں یہ باتیں کرتے ہیں کہ مسلمان لا جواب ہو گئے ہیں اگر اسی قدر ہے تو یہ بالکل بے فائدہ اور تحصیل حاصل ہے اور بجز اس بات کے اس کا آخری نتیجہ کچھ نظر نہیں آتا کہ چند روز بحث مباحثہ کا شور و غوغا ہو کر پھر ہر یک فضول گو کو اپنی ہی طرف کا غلبہ ثابت کرنے کے لئے باتیں بنانے کا موقعہ ملتا رہے مگر میں یہ چاہتا ہوں کہ حق کھل جائے اور ایک دنیا کو سچائی نظر آ جائے اگر فی الحقیقت حضرت مسیح علیہ السلام خدا ہی ہیں اور وہی ربّ العالمین اور خالق السموات والارض ہے تو بے شک ہم لوگ کا فر کیا اکفر ہیں۔ اور بے شک اس صورت میں دین اسلام حق پر نہیں ہے لیکن اگر حضرت