حُجة الاسلام

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 66 of 502

حُجة الاسلام — Page 66

روحانی خزائن جلد ۶ ۶۴ حجة الاسلام دعوی کیا ہے وہ اب بھی اس میں پائی جاتی ہیں کہ نہیں ۔ اور مناسب ہوگا کہ مقام بحث لاہور یا امرتسر مقرر ہوا اور فریقین کے علماء کے مجمع میں یہ بحث ہو۔ مرزا غلام احمد از قادیان ضلع گورداسپور امرتسر میڈیکل مشن ۔ ۱۸ را پریل ۱۸۹۳ء جناب مرزا غلام احمد صاحب قادیان سلامت تسلیم۔ عنایت نامہ آں صاحب کا وارد ہوا۔ بعد مطالعہ طبیعت شاد ہوئی۔ خاص اس بات سے کہ جنڈیالہ کے اہل اسلام کو آپ جیسے لائق و فائق ملے لیکن چونکہ ہمارا دعوی نہ آپ سے پر جنڈیالہ کے محمد یوں سے ہے۔ ہم آپ کی دعوت قبول کرنے میں قاصر ہیں۔ ان کی طرف ہم نے خط لکھا ہوا ہے اور تاحال جواب کے منتظر ہیں۔ اگر ان کی مدد آپ کو قبول ہے تو مناسب و با قاعدہ طریقہ تو یہ ہے کہ آپ خود انہیں خطوط لکھیں جو آپ کے ارادے مہربانی کے ہیں ان پر ظاہر کریں اگر وہ آپ کو تسلیم کر کے اس جنگ مقدس کے لئے اپنی طرف سے پیش کریں تو ہمارا کچھ عذر نہیں بلکہ عین خوشی ہے چونکہ آپ روشن ضمیر و صاحب کارآزمودہ ہیں یہ آپ سے مخفی نہ ہو گا کہ اس خاص بحث کے لئے آپ کو قبول کرنا یا نہ کرنا ہمارا اختیار نہیں بلکہ جنڈیالہ کے اہل اسلام کا ۔ لہذا انہیں سے آپ فیصلہ کرلیں بعد ازاں ہم بھی حاضر ہیں۔ آپ کے اور ان کے فیصلہ کرنے ہی کی دیری ہے۔ زیادہ سلام بسم الله الرحمن الرحیم مشفق مهربان پادری صاحب بعد ما وجب يہ وقت کیا مبارک وقت ہے کہ میں آپ کے اس مقدس جنگ کے لئے طیار ہو کر