حُجة الاسلام

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 62 of 502

حُجة الاسلام — Page 62

روحانی خزائن جلد ۶ حجۃ الاسلام وہ خط جو ڈاکٹر مارٹن کلارک صاحب نے محمد بخش پاندہ کو لکھا بخدمت شریف میاں محمد بخش صاحب و جملہ شرکاء اہل اسلام جنڈیالہ جناب من ۔ بعد سلام کے واضح رائے شریف ہو کہ چونکہ ان دنوں میں قصبہ جنڈیالہ میں مسیحیوں اور اہل اسلام کے درمیان دینی چرچے بہت ہوتے ہیں اور چند صاحبان آپ کے ہم مذہب دین عیسوی پر حرف لاتے ہیں اور کئی ایک سوال و جواب کرتے اور کرنا چاہتے ہیں اور نیز اسی طرح سے مسیحوں نے بھی دین محمدی کے حق میں کئی تحقیقا تیں کرلی ہیں اور مبالغہ از حد ہو چلا ہے لہذا راقم رقیمہ ھذا کی دانست میں طریقہ بہتر اور مناسب یہ معلوم ہوتا ہے کہ ایک جلسہ عام کیا جائے جس میں صاحبان اہل اسلام معہ علماء و دیگر بزرگان دین کے جن پر کہ ان کی تسلی ہو موجود ہوں ۔ اور اسی طرح سے مسیحیوں کی طرف سے بھی کوئی صاحب انتہار پیش کئے جاویں تا کہ جو باہمی تنازعدان دنوں میں ہو رہے ہیں خوب فیصل کئے جاویں اور نیکی اور بدی اور حق اور خلاف ثابت ہو دیں۔ لہذا چونکہ اہل اسلام جنڈیالہ کے درمیان آپ صاحب ہمت گنے جاتے ہیں ہم آپ کی خدمت میں ۲۳ از طرف مسیحان جنڈیالہ التماس کرتے ہیں کہ آپ خواہ خود یا اپنے ہم مذہبوں سے مصلحت کر کے ایک وقت مقرر کریں اور جس کسی بزرگ پر آپ کی تسلی ہو اُسے طلب کریں اور ہم بھی وقت معین پر محفل شریف میں کسی اپنے کو پیش کریں گے کہ جلسہ اور فیصلہ امورات مذکورہ بالا کا بخوبی ہو جاوے اور خداوند صراط المستقیم سب کو حاصل کرے۔ ہم کسی ضد یا فساد یا مخالفت کی رو سے اس جلسہ کے در پے نہیں ہیں مگر فقط اس بنا سے کہ جو باتیں راست برحق اور پسندیدہ ہیں سب صاحبان پر خوب ظاہر ہوں ۔ دیگر التماس یہ ہے کہ اگر صاحبان اہل اسلام ایسے مباحثہ میں شریک نہ ہونا چاہیں تو آئندہ کو اپنے اسپ کلام کو میدان گفتگو میں جولانی نہ دیں اور وقت منادی یا دیگر موقعوں پر حجت بے بنیاد ولا حاصل سے باز آ کر خاموشی اختیار کریں ۔ از راہ مہربانی اس خط کا جواب جلدی عنایت فرماویں تا کہ اگر آپ ہماری اس دعوت کو قبول کریں تو جلسہ کا اور