حُجة الاسلام

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 61 of 502

حُجة الاسلام — Page 61

روحانی خزائن جلد ۶ ۵۹ حجة الاسلام سے جان بر ہونا بظا ہر محال معلوم ہوتا ہے۔ و انی رأیت ان هذا الرجل يؤمن بايماني قبل موته ورأيــت کـانـه ترک قول التکفیر و تاب۔ و هذه رؤیای و ارجو ان يجعلها ربي - حقا۔ والسلام على من اتبع الهدى۔ راقم خاکسار غلام احمد از قادیان ضلع گورداسپور ۴ مئی ۱۸۹۳ء الْحَمْدُ لِلَّهِ نحمده و نستعينه و نصلى على رسوله الكريم حضرت جناب فیض تاب مجد والوقت فاضل اجل حامی دین رسول حضرت غلام احمد صاحب از طرف محمد بخش السلام علیکم ۔ گذارش یہ ہے کہ کچھ عرصہ سے قصبہ جنڈیالہ کے عیسائیوں نے بہت شور وشر مچایا ہوا ہے بلکہ آج بتاریخ ۱ارا پریل ۱۸۹۳ء عیسائیان جنڈیالہ نے معرفت ڈاکٹر مارٹن کلارک صاحب امرتسر بنام فدوی بذریعہ رجسٹری ایک خط ارسال کیا ہے جس کی نقل مخط ہذا کی دوسری طرف واسطے ملاحظہ کے پیش خدمت ہے۔ عیسائیوں نے بڑے زور وشور سے لکھا ہے کہ اہل اسلام جنڈیالہ اپنے علماء و دیگر بزرگان دین کو موجود کر کے ایک جلسہ کریں اور دین حق کی تحقیقات کی جائے ۔ ورنہ آئندہ سوال کرنے سے خاموشی اختیار (۲۳) کریں اس لئے خدمت بابرکت میں عرض ہے کہ چونکہ اہل اسلام جنڈیالہ اکثر کمزور اور مسکین ہیں اس لئے خدمت شریف عالی میں ملتمس ہوں کہ آنجناب لِلہ اہل اسلام جنڈیالہ کو امداد فرماؤ۔ ورنہ اہل اسلام پر دھبہ آجائے گا۔ و نیز عیسائیوں کے خط کو ملاحظہ فرما کر یہ تحریر فرماویں کہ ان کو جواب خط کا کیا لکھا جاوے۔ جیسا آنجناب ارشاد فرماویں۔ ویسا عمل کیا جاوے۔ فققا ۔ جواب طلب ضروری راق محمد بخش پاندھا مکتب دیسی قصبہ جنڈیالہ ضلع و تحصیل امرتسر ۱/۱۱اپریل ۱۸۹۳ء