حُجة الاسلام

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 58 of 502

حُجة الاسلام — Page 58

روحانی خزائن جلد ۶ حجة الاسلام کر دیں کہ اگر چہ ابھی قطعی طور پر نہیں مگر ظن غالب کے طور پر دین اسلام ہی مجھے سچا معلوم ہوتا ہے کیونکہ تحدی کے طور پر اس کی تائید کے بارہ میں جو پیشگوئی کی گئی تھی وہ پوری ہوگئی آپ جانتے ہیں کہ امام الدین دین اسلام سے منکر اور ایک دہر یہ آدمی ہے اور اس نے اشتہار کے ذریعہ سے دین اسلام کی سچائی اور اس عاجز کے ملہم ہونے کے بارے میں ایک نشان طلب کیا تھا جس کو خدا تعالیٰ نے نزدیک کی راہ سے اسی کے عزیزوں پر ڈال کر اس پر اتمام حجت کی ۔ 19 آپ اس نشان کے رد یا قبول کے بارے میں ضرور جواب دیں ورنہ ہمارا یہ ایک پہلا قرضہ ہے جو آپ کے ذمے رہے گا۔ قولہ۔ مباہلات بھی از فتسم معجزات ہی ہیں مگر ہم بروئے تعلیم انجیل کسی کے لئے لعنت نہیں مانگ سکتے ۔ جناب صاحب اختیار ہیں جو چاہیں مانگیں اور انتظار جواب ایک سال تک کریں۔ اقول۔ صاحب من مباہلہ میں دوسرے پر لعنت ڈالنا ضروری نہیں بلکہ اتنا کہنا کافی ہوتا ہے کہ مثلاً ایک عیسائی کہے کہ میں پورے یقین سے کہتا ہوں کہ در حقیقت حضرت مسیح خدا ہیں اور قرآن خدا تعالی کی طرف سے نہیں اور اگر میں اس بیان میں کا ذب ہوں تو خدا تعالیٰ میرے پر لعنت کرے۔ سو یہ صورت مباہلہ انجیل کے مخالف نہیں بلکہ عین موافق ہے آپ غور سے انجیل کو پڑھیں ۔ ماسوا اس کے میں پہلے لکھ چکا ہوں کہ اگر آپ نشان نمائی کے مقابلہ سے عاجز ہیں تو پھر یک طرفہ اس عاجز کی طرف سے کہی ۔ مجھے کو بسر و چشم منظور ہے آپ اقرار نامہ اپنا حسب نمونہ مرقومہ بالا شائع کریں ۔ اور جس وقت آپ فرما دیں میں بلا توقف امرتسر حاضر ہو جاؤں گا ۔ یہ تو مجھے کو پہلے ہی سے معلوم ہے کہ عیسائی مذہب اسی دن سے تاریکی میں پڑا ہوا ہے جب سے کہ حضرت مسیح علیہ السلام کو ۲۰ خدا تعالی کی جگہ دی گئی اور جب کہ حضرات عیسائیوں نے ایک سچے اور کامل