حقیقة المہدی

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 476 of 550

حقیقة المہدی — Page 476

صفحہ ۳۷۸۔ہر چند میں تیری بخشش کے لائق نہیں، تو اپنے کرم کو دیکھ مجھ کو نہ دیکھ۔صفحہ ۳۷۹۔روحانیت کمل کبھی ارباب ریاضت پر کچھ اس طرح تصرف کرتی ہے کہ فائل کے کام ان کے کام ہوجاتے ہیں اور صوفیا اس کو ’’مرتبہ بروز‘‘ کہتے ہیں۔بعض کا یہ اعتقاد ہے کہ عیسیٰ کی روح مہدی میں بروز کرے گی اور اس اعتقاد کی وجہ اسی ’’بروز‘‘ سے ہے جو کہ اس حدیث کے مطابق ہے۔لا مہدی الَّا عیسٰی ابن مریم صفحہ ۴۱۳۔کسی اعلیٰ عہدیدار کا کسی کے ماتحت کام کرنا محال ہے صفحہ ۴۱۴۔چاندنور پھیلاتا ہے اور کتا بھونکتا ہے۔کتے سے پوچھو تجھے چاند سے کیا خفگی ہے صفحہ ۴۳۴۔اے قادر اور آسمان زمین کے پیدا کرنے والے! اے رحیم۔مہربان اور رستہ دکھانے والے۔اے وہ جو کہ دلوں پر نظر رکھتا ہے، اے وہ کہ تجھ سے کوئی چیز بھی چھپی ہوئی نہیں۔اگر تو مجھے نافرمانی اور شرارت سے بھرا ہوا دیکھتا ہے اور اگر تو نے دیکھ لیا ہے کہ میں بد ذات ہوں۔تو مجھ بدکار کو ٹکڑے ٹکڑے کر ڈال اور میرے ان دشمنوں کے گروہ کو خوش کر دے۔ان کے دلوں پر اپنی رحمت کا بادل برسا اور اپنے فضل سے ان کی ہر مراد پوری کر۔میرے درودیوار پر آگ برسا میرا دشمن ہو جا اور میرا کاروبار تباہ کر دے۔لیکن اگر تو نے مجھے اپنا فرمانبردار پایا ہے اور اپنی بارگاہ کو میرا قبلہئِ مقصود پایا ہے۔اور میرے دل میں وہ محبت دیکھی ہے جس کا بھید تو نے دنیا سے پوشیدہ رکھا ہے۔تو محبت کی رو سے مجھ سے پیش آ۔اور ان اسرار کو تھوڑا سا ظاہر کر دے۔اے وہ کہ تو ہر متلاشی کے پاس آتا ہے اور ہر جلنے والے کے سوز سے واقف ہے۔تو اس تعلق کے باعث جو میں تجھ سے رکھتا ہوں اور اُس محبت کی وجہ سے جو میں نے اپنے دل میں بوئی ہے