حقیقة المہدی

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 475 of 550

حقیقة المہدی — Page 475

۔تیرا جان پرور دم معجز نما ہے اور صد سالہ مردہ کو برملا زندہ کردیتا ہے۔ہاتف غیب نے یہ مبارک خبر سنائی کہ تیرے کوچہ کا طواف قبلہ حاجت روا ہے۔باغ ارم کی نگہت کا خلاصہ تیرے راہ کی غبار ہے ترے در کی خاک ہر جگہ باغ کی خوشبو پھیلاتی ہے صفحہ ۳۷۵۔رب الوراء نے تیرے مسکن پاک کو روح الامین کے نزول کی جگہ، نور مبین کے طلوع کا مقام بنا دیا۔اے رہنما ! تیرے دل کو خدا کے جلال کا طور اور عرش بریں اور تیری صورت خدا کے جمال نور کی مظہر ہے۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی امت جو جورو جفا میں جکڑی ہوتی تھی احمد آخر زمان نے اس کو اس قید سے نجات دی۔اے دین کے دشمنوں کے قاتل اور دین متین کے ناصر، عالم اور مخلوق کے لئے امن و آشتی کا سبب، ہدایت اور تقویٰ کے رہنما۔جس نے بھی تجھے دیکھا ہے اس نے بالیقین خدا کا دیدار کیا۔تیرا دیکھنا خدا کو دیکھنا یعنی تو خدا نما ہے یہ بات غلط نہیں ہے۔جس نے تیری اطاعت کی چادر اپنے کندھوں پر ڈال لی وہ ہمیشہ کی دولت کو پا گیا اور عزت اور بزرگی اور زندگی پا لی۔جو جان و دل کہ تیری راہ میں فدا کرنے سے گریز کرے وہ عشق کے فتویٰ اور وفا سے بے خبر ہے۔واہ اس شخص کی کیا خوش بختی اور کیا ہی شبھ گھڑی ہے کہ شوق اور طرب کی راہ سے وہ تجھ پر اپنی جان فدا کرے۔میری خاطر میں تیری مہربانی کمزور اور سست نہیں حتیٰ کہ بندہ نامراد اور بے وفا اس کو نا پید ہونے والا بنائے۔خدا کا خاص فضل ہم عاجزوں کی حفاظت کرنے والا ہے اگر چہ جھوٹا روئے اور واویلا کرے۔ہم نہایت درجہ التجا اور التماس سے تیری حلقہ بگوش ہونے کے طلب گار ہیں۔تیرے عشق کی شراب میں سر شار اور غیر حق سے بے نیاز ہوگیا اور اپنی ذات سے بھی محو ہوگیا جس نے اس مہ لقا کا دیدار کیا۔تیرے عشق کی آگ میں اپنا دل و جان جھونک دیا ہے تا کہ جو ما سوا ہے وہ جل کر پاک ہوجائے