حقیقة المہدی

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 473 of 550

حقیقة المہدی — Page 473

ترجمہ فارسی عبارات ٹائٹل راز حقیقت۔اے خدا!اے ہدایت کی روشنی کے چشمے مہربانی فرما کر اس امت کی آنکھیں کھول دے۔اے طالب تو اس پوشیدہ راز کی طرف ایک نظر کر تا کہ تو وہم اور شبہات سے نجات پائے صفحہ ۱۵۳۔خدا کرے اس کمینے کا دل کبھی خوش نہ ہو جس نے دنیا کی خاطر دین کو برباد کر لیا صفحہ ۱۵۸۔ہر آزمائش جو خدا نے اس قوم کے لئے مقدر کی ہے اس کے نیچے رحمتوں کا خزانہ چھپا رکھا ہے صفحہ ۱۷۳۔اے بے تمیز صادق کی ذلت کے درپے نہ ہو کہ تو اس طریقہ سے ہرگز عزت نہیں پائے گا صفحہ ۱۷۶۔تو نے مجھے مقابلہ کے لئے للکارا اور آپ ہی جال میں پھنس گیا۔اپنی سوچ کوزیادہ پختہ کر کیونکہ تو ابھی کچا ہے صفحہ ۲۲۹۔یہ ایک نصیحت ہے۔غور سے سن تا تو دکھ اور درد سے نجات پائے، مبارک ہے وہ شخص جو کسی عقل مند کی نصیحت پر کان دھرے صفحہ ۲۹۹۔جب تو خود کسی چیز کو پسندنہیں کرتا تو دوسرے کے لئے بھی نہ کر صفحہ ۳۰۸۔اب ظہور کر اور نکل کہ تیرا وقت نزدیک آگیا اور اب وہ وقت آرہا رہے کہ محمدی گڑھے میں سے نکال لئے جاویں گے اور ایک بلند اور مضبوط مینار پر ان کا قدم پڑے گا۔