حقیقةُ الوحی — Page 603
روحانی خزائن جلد ۲۲ ۶۰۳ تتمه از پیئے ہمدردی دنیا مصیبت می کشند خادمان بے اجرت اند و پرده پوشانِ جہان از گروه اهل نخوت لا اوبالی مے زیند بادشاہانِ دو عالم بے نیاز از حاسدان دل سپردن دلستان را سیرت ایشان بود جان دهند از بهر آن دلدار وقت امتحان اب ہم نشانوں کو اسی قدر پر ختم کر کے دعا کرتے ہیں کہ خدا تعالیٰ بہت سی روحیں ایسی پیدا کرے کہ ان نشانوں سے فائدہ اُٹھا دیں اور سچائی کی راہ کو اختیار کریں اور بغض اور کینہ کو چھوڑ دیں ۔ اے میرے قادر خدا میری عاجزانہ دعائیں سن لے (۱۲۴) اور اس قوم کے کان اور دل کھول دے اور ہمیں وہ وقت دکھا کہ باطل معبودوں کی پرستش دنیا سے اُٹھ جائے اور زمین پر تیری پرستش اخلاص سے کی جائے اور زمین تیرے راستباز اور موحد بندوں سے ایسی بھر جائے جیسا کہ سمندر پانی سے بھرا ہوا ہے اور تیرے رسول کریم محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم کی عظمت اور سچائی دلوں میں بیٹھ جائے ۔ آمین اے میرے قادر خدا مجھے یہ تبدیلی دنیا میں دکھا اور میری دعائیں قبول کر جو ہر یک طاقت اور قوت تجھ کو ہے ۔اے قادر خدا ایسا ہی کر ۔ آمین ثم آمین وَاخِرُ دَعْوانا أَنِ الْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ العَالَمِيْنَ تَمَّ ت بالخ ــير اس کتاب کے ختم کرنے کے بعد ایک اور نشان مباہلہ کے رنگ میں اور دوسرا نشان ۲۰۸ پیشگوئی کے طور پر ظاہر ہوا جن سے دو سو آٹھ نمبر نشانوں کا پورا ہوتا ہے۔ لہذا ان نشانوں کے لئے دو اور ورق کتاب میں بڑھانے پڑے وهذا من فضل ربي ان ربي ذو الفضل العظيم وله الحمد في الاولى والأخرة وهو المولى الكريم۔