حقیقةُ الوحی

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 597 of 830

حقیقةُ الوحی — Page 597

روحانی خزائن جلد ۲۲ ۵۹۷ تتمه پورا ہوا کہ آج جو دعائیں قبول ہوئیں اُن میں قوت اور شوکت اسلام بھی ہے اور حضور نے مجھے فرمایا تھا کہ ان دعاؤں میں سے یہ دعا بھی تھی کہ تمہاری گلگت کی تبدیلی ملتوی رہ جائے اور جموں میں تعیناتی ہو جس کی قبولیت کی اطلاع مل گئی ہے۔ سو خدا کا شکر ہے کہ خدا کے فرمودہ کے مطابق ظہور میں آگیا۔ الحمد لله ! الحمد لله!! خاکسار نابکا رسید ناصر شاہ اور سیئر سب ڈویژنل افسر جموں مور محدا اراپریل ۱۹۰۷ ء نشان نمبر ۲۰۳۔ تیرہ اپریل ۱۹۰۷ء سے چند روز پہلے مجھے یہ الہام ہوا کہ اردت زمان الزلزلة چنانچہ یا الہام بدر اور احکام دونوں اخباروں میں قبل از وقت شائع کر دیا گیا تھا اور اس الہام کے معنی یہ تھے کہ اب میں پھر زلزلوں کا زمانہ لاؤں گا۔ سو اس کے بعد ایک زلزلہ تو پنجاب میں آیا جس کی نسبت خیر آباد ضلع پشاور سے مجھے خبر ملی کہ وہ سخت زلزلہ اور قیامت کا نمونہ تھا۔ ایسا ہی لارنس پور اور اور بہت سے مقامات سے اس زلزلہ کی خبر ملی اور بہت سے دوستوں نے (۱۵۹) خط لکھے اور اخبار سول اینڈ ملٹری میں بھی اس کی خبر شائع کی گئی۔ پھر انگریزی اخباروں کے ذریعہ سے معلوم ہوا کہ ایسا ہی اس الہام کے بعد امریکہ اور بعض حصہ یورپ میں تین سخت زلزلے آئے۔ اور بعض شہر تباہ ہو گئے لیکن چونکہ پیشگوئی میں عموم ہے اس لئے سمجھا جاتا ہے کہ اسی پر بس نہیں ہوگا بلکہ اور زلزلے بھی آئیں گے کیونکہ خدا فرماتا ہے کہ وہ زمانہ آ گیا ہے کہ پھر میں زلزلوں کو زمین پر ظاہر کروں گا سو ان زلزلوں کا منتظر رہنا چاہیے۔ خدا کی باتیں ٹل نہیں سکتیں ۔ نشان نمبر ۲۰۴۔ مولوی عبدالمجید ساکن دہلی نے اپنی کتاب بیان للناس میں میرا ذکر کر کے اور بالمقابل اپنے تئیں رکھ کر مباہلہ کے طور پر بددعا کی تھی تا کاذب صادق کی زندگی میں فنا ہو۔ سو وہ میری زندگی میں نا گہانی موت سے مرگیا۔ یہ مقامِ عبرت ہے۔