حقیقةُ الوحی

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 579 of 830

حقیقةُ الوحی — Page 579

روحانی خزائن جلد ۲۲ ۵۷۹ تتمه پڑے گی اور نہ صرف نامرادی کی ذلت اور نہ صرف یہ کہ مباہلہ کر کے فریق مخالف کے مقابل پر (۱۴) موت کی ذلت بلکہ طاعون کی ذلت بھی دیکھے گا جس کی نسبت حدیث صحیح میں لکھا ہے کہ الطاعون وخز الجن یعنی طاعون شیطان کی چوبکی ہے ۔ پس طاعون سے یہ بھی ثابت ہوا کہ بابو صاحب تنزل شیاطین کے اثر کے نیچے تھے۔ پھر با بوالہی بخش صاحب نے اپنی کتاب کے صفحہ ہم میں میری اور اپنی باہمی خط و کتابت کو چھاپ دیا ہے اُس کو پڑھ کر ہر ایک انسان معلوم کر سکتا ہے کہ میں نے بابو صاحب سے اس بات پر اصرار کیا تھا کہ جو میرے پر انہوں نے الہام کی بنا پر تہمتیں لگائی ہیں کہ یہ شخص کذاب ہے اور مسرف ہے یعنی جو کچھ دعویٰ الہام کرتا ہے یہ سب اس کا افترا ہے اور حد سے بڑھ گیا ہے منشی صاحب میرے اس افترا کو جو انہیں اپنے الہام کے ذریعہ سے معلوم ہوا ہے شائع کر دیں تا فیصلہ ہو جاوے کیونکہ اللہ تعالیٰ قرآن شریف میں فرماتا ہے وَمَنْ أَظْلَمُ مِمَّنِ افْتَرى عَلَى اللهِ كَذِبًا اَوْ كَذَبَ بِايْتِهِ لا یعنی اُس سے ظالم ترکون ہے کہ خدا پر افترا کرے یا خدا کے کلام کی تکذیب کرے۔ اس کے جواب میں بابو صاحب نے اپنی کتاب کے صفحہ یہ میں ایسے الہامات کے شائع کرنے کا وعدہ دیا ہے۔ پھر اسی کتاب کے صفحہ ے میں آخری جواب میرا چھپا ہے جس کی یہ عبارت ہے۔ میں صرف خدا تعالیٰ سے عقدہ کشائی چاہوں گا تا وہ لوگ جو مجھے مسرف کذاب کا نام دیتے ہیں اور وہ لوگ جو میرا مسیح ہونا تصدیق کرتے ہیں اُن میں اللہ تعالیٰ آپ فیصلہ کرے۔ پھر کتاب کے صفحہ 9 میں بابو صاحب لکھتے ہیں کہ اب میں عام لوگوں کے فائدہ کے لئے وہ تمام الہامات مع تفہیمات و تشریحات شائع کر دوں گا چنانچہ کتاب عصائے موسیٰ کے صفحہ ۱۹ سے اخیر تک وہ تمام الہامات اپنے بابو صاحب نے شائع کر دیئے ہیں اور بعض الہامات کو مخفی بھی رکھا ہے جو میری سزایابی کے متعلق تھے۔ بہر حال جس قدر کتاب میں شائع ہو گئے ہیں بعض میں اُنہوں نے میرا نام کذاب رکھا ہے اور بعض میں مفتری اور بعض میں دجال اور بعض میں ملعون اور بعض میں خائن اور بعض میں ظالم اور بعض میں کافر اسی طرح اُن کے الہاموں نے مجھے بہت سے نام عطا کئے ہیں مگر خدا نے الانعام : ٢٢