حقیقةُ الوحی — Page 533
روحانی خزائن جلد ۲۲ ۵۳۳ چمکتا ہوانشان نمبر ۱۹۸ تتمه با بو الہی بخش اکو نٹنٹ پنشنز لا ہور جھوٹا موسیٰ مر گیا۔ ناظرین آپ لوگوں کو معلوم ہوگا کہ ایک شخص الہی بخش نام جو لا ہور میں اکسو نٹنٹ تھا وہ اس زمانہ میں جب کہ میں نے خدا تعالیٰ سے وحی پا کر اس بات کو ظاہر کیا کہ میں مسیح موعود ہوں مجھ سے برگشتہ ہو کر اس بات کا مدعی ہوا کہ میں موسیٰ ہوں۔ اس بات کی تفصیل یہ ہے کہ مدت دراز سے الہی بخش مذکور میرے ساتھ تعلق ارادت رکھتا تھا اور بار ہا قادیان میں آیا کرتا تھا اور مجھ کو ایک سچا ملہم خدا تعالیٰ کی طرف سے جانتا تھا اور خدمت کرتا تھا۔ بعض دفعہ ایسا اتفاق ہوا کہ صبح کے وقت نماز کے بعد ہم مقام امرت سر میں سوتا تھا اور میرے منہ پر چادر تھی ۔ تب ایک شخص آیا اور اُس نے میرے پاؤں دبانے شروع کر دیئے۔ جب میں نے چادر اٹھا کر دیکھا تو وہی الہی بخش تھا۔ اس تحریر سے غرض یہ ہے کہ اس حد تک اُس کا اخلاص پہنچ گیا تھا کہ کسی نوع کی خدمت سے وہ ننگ اور عار نہیں رکھتا تھا اور نہایت انکسار سے معمولی خدمت گاروں کی طرح اپنے تئیں تصور کرتا تھا اور مالی خدمت میں بھی حتی المقدور اپنے دریغ نہیں کرتا تھا۔ جب تک خدا نے چاہاوہ اسی مخلصانہ حالت میں رہا اور مجھ کو بڑی امید تھی کہ وہ اپنے اخلاص میں بہت ترقی کرے گا۔ اور جب میں قادیان سے کسی تقریب سے لدھیانہ یا انبالہ یا کسی اور جگہ جاتا تھا تو بشرط گنجائش اور فرصت نکلنے کے اُسی جگہ پہنچتا تھا اور اکثر اوقات اُس کا رفیق منشی عبد الحق اکونٹنٹ بھی اُس کے ساتھ ہوتا تھا۔ پھر اُس کو کچھ مدت کے بعد یہ خیال پیدا ہوا کہ مجھ کو الہام ہوتا ہے اور یہی ایک زہریلہ پیج تھا کہ قضا و قدر نے اس میں بو دیا۔ پھر اس کے بعد