حقیقةُ الوحی

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 504 of 830

حقیقةُ الوحی — Page 504

روحانی خزائن جلد ۲۲ ۵۰۴ تتمه حقيقة فتح ڈاکٹر جان الیگزنڈر ڈوئی امریکہ کا جھوٹا نبی میری پیشگوئی کے مطابق مر گیا نشان نمبر 4 ۔ واضح ہو کہ یہ شخص جس کا نام عنوان میں درج ہے اسلام کا سخت درجہ پر دشمن تھا اور علاوہ اس کے اُس نے جھوٹا دعوی پیغمبری کا کیا اور حضرت سيد النبيين و اصدق الصادقين وخير المرسلين وامام الطيبين جناب تقدس مآب محمد مصطفى صلی اللہ علیہ وسلم کو کا ذب اور مفتری خیال کرتا تھا اور اپنی خباثت سے گندی گالیاں اور فحش کلمات سے آنجناب کو یاد کرتا تھا۔ غرض بغض دین متین کی وجہ سے اُس کے اندر سخت نا پاک خصلتیں موجود تھیں اور جیسا کہ خنزیروں کے آگے موتیوں کا کچھ قدر نہیں ایسا ہی وہ تو حید اسلام کو بہت ہی حقارت کی نظر سے دیکھتا تھا اور اس کا استیصال چاہتا تھا اور حضرت اتمہ ھذا میں سہو نشانات کے نمبر ایک سے شروع کئے گئے تھے جو ۱۸۹ سے شروع ہونے واجب تھے۔ پس اس جگہ تک آٹھ نشان سابقہ ملا کر (جس میں نمبر ۵ دو مرتبہ کہو درج ہو گیا ہے ) ۱۹۶ تک نمبر نشانات پہنچا لہذا یہاں نمبر نشان ۹۶الکھا گیا۔ منہ