حقیقةُ الوحی — Page 482
روحانی خزائن جلد ۲۲ ۴۸۲ تتمه حقيقة الوحى (انگریزی الفاظ اُردو میں ) ٹوسٹیشن ۔ بٹالہ ساری نہ تھنگ کین بی ڈن فارعبدالکریم ٹو پرسن ۔ شیر علی قادیان (ترجمه) مقام بٹالہ بنام شیر علی قادیان فرام سٹیشن کسولی فرام پرسن ۔ پیسٹور از مقام کسولی از جانب پیسٹور افسوس ہے کہ عبد الکریم کے واسطے کچھ بھی نہیں کیا جاسکتا اور دفتر علاج سگ گزیدگان سے ایک مسلمان نے متعجب ہو کر کسولی سے ایک کارڈ بھیجا ہے جس میں لکھا ہے کہ " سخت افسوس تھا کہ عبد الکریم جس کو دیوانہ کتے نے کاٹا تھا اس کے اثر میں مبتلا ہو گیا مگر اس بات کے سننے سے بڑی خوشی ہوئی کہ وہ دعا کے ذریعہ سے صحت یاب ہو گیا ایسا موقعہ جانبر ہونے کا کبھی نہیں سنا یہ خدا کا فضل اور بزرگوں کی دعا کا اثر ہے۔ الحمد للہ ۔ (۵) پانچواں نشان ایک شخص کا مباہلہ ہے یعنی اُس نے اپنے طور پر میری نسبت خدا تعالیٰ سے فیصلہ چاہا اور بہت سی ناکردنی اور نا گفتنی باتیں میری طرف منسوب کر کے خدا تعالیٰ سے انصاف کا خواستگار ہوا تب وہ اس درخواست سے چند روز بعد ہی بعارضہ طاعون اس جہان سے انتقال کر گیا۔ تفصیل اس کی یہ ہے کہ ایک شخص عبد القادر نام ساکن طالب پور پنڈوری ضلع گورداسپور میں رہتا تھا اور طبیب کے نام سے مشہور تھا اس کو مجھ سے سخت عناد اور بغض تھا اور ہمیشہ مجھے گندی گالیاں دیتا تھا پھر جب اس کی گندہ زبانی انتہا تک پہنچ گئی تب اُس نے مباہلہ کے طور پر ایک نظم لکھی جس کا وہ حصہ ہم اس جگہ چھوڑ دیتے ہیں جس میں اُس نے سخت سے سخت فسق و فجور کی باتیں میری طرف منسوب کی ہیں اور سعد اللہ لدھیانوی کے رنگ میں میرے چال چلن پر بھی تہمتیں لگائی ہیں اور بہت گندے الفاظ استعمال کئے ہیں اور ان شعروں کے سوا باقی چند شعر اس کے ہم اس جگہ نقل کر دیتے ہیں مگر اس کے بہت گندے شعروں سے اس کتاب کو پاک رکھتے ہیں اور ہم تمام تحریر اس کی جس کے سر پر دو شعر میرے بھی لکھے ہیں اور کچھ اس کی اپنی تحریر