حقیقةُ الوحی

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 366 of 830

حقیقةُ الوحی — Page 366

روحانی خزائن جلد ۲۲ ۳۶۶ حقيقة ا اس جگہ منصفین خیال کریں اور خدا تعالیٰ سے خوف کر کے سوچیں کہ کیا یہ علم غیب کسی انسان کی طاقت میں داخل ہے کہ خود افترا کر کے کہے کہ ضرور میرے گھر میں چوتھا لڑکا پیدا ہوگا اور ضرور ہے کہ فلاں شخص اُس وقت تک جیتا رہے گا اور پھر ایسا ہی ظہور میں آوے۔ کیا دنیا میں اس کی کوئی نظیر موجود ہے کہ خدا نے کسی مفتری کی ایسی تائید کی کہ دونوں پہلوؤں سے اُس کو سچا کر کے دکھلا دیا یعنی چوتھا لڑکا بھی دے دیا اور اُس وقت تک اُس کے دشمن کو پیشگوئی کے مطابق زندہ رہنے دیا۔ اور یا در ہے کہ یہ مباہلہ کی صد ہا برکات میں سے ایک یہ برکت ہے جو مجھے دی گئی کہ خدا نے مباہلہ کے بعد تین لڑکے مجھے عطا فرمائے یعنی شریف احمد ، مبارک احمد ، نصیر احمد ۔ اب ہم اگر عبدالحق کے ابتر ہونے کی بابت غلطی کرتے ہیں تو وہ بتلاوے کہ مباہلہ کے بعد اُس کے گھر میں کتنے لڑکے پیدا ہوئے اور وہ کہاں ہیں ور نہ کوئی پہلالڑ کا ہی ہمیں دکھلا دے اگر یہ لعنت کا اثر نہیں تو اور کیا ہے اور میں بار بار لکھ چکا ہوں کہ جیسا کہ عبد الحق مباہلہ کے بعد ہر ایک برکت سے محروم رہا اسی طرح اُس کے مقابل پر میرے پر خدا کا وہ فضل ہوا کہ کوئی دنیا اور دین کی برکت نہیں جو مجھے نہیں ملی ۔ اولاد میں برکت ہوئی کہ بجائے دو کے پانچ ہو گئے ۔ مال میں برکت ہوئی کہ کئی لاکھ روپیہ آیا۔ عزت میں برکت ہوئی کہ کئی لاکھ انسان نے میری بیعت کی۔ خدا کی تائید میں برکت ہوئی که صد بانشان میرے لئے ظاہر ہوئے۔ ۱۶۰ ۔ نشان ۔ اس وقت مولوی عبد الرحمن محی الدین لکھو کے والے کا اپنی قلم سے لکھا ہوا ایک خط میرے ہاتھ میں ہے جس کو اسی وقت میرے دوست فاضل جلیل مولوی حکیم نور دین صاحب نے مجھ کو دیا ہے اور میں اس کو اپنے خدا تعالیٰ کا ایک نشان سمجھتا ہوں اس لئے اصل خط دستخطی مولوی صاحب مذکور کی نقل ذیل میں لکھتا ہوں اس پیشگوئی کے مطابق جو انوار الاسلام میں چھپ چکی ہے عبد الحق کے گھر میں آج تک کوئی لڑکا پیدا نہیں ہوا کیونکہ انوار الاسلام میں میں نے صاف طور پر یہ پیشگوئی کی ہے کہ عبدالحق گو ہزار کوشش کرے دعا کرے اولا دنر بینہ سے محروم رہے گا سو وہی بات ہوگئی ۔ منہ ۳۵۳