حقیقةُ الوحی

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 357 of 830

حقیقةُ الوحی — Page 357

روحانی خزائن جلد ۲۲ ۳۵۷ حقيقة الـ روک دیا جائے جب تک کہ وہ پیشگوئیاں پوری ہو جائیں جو براہین احمدیہ میں لکھی گئی ہیں (۳۴۴ کیونکہ وہ کتاب جیسا کہ اس کا نام براہین احمدیہ ہے اس لئے تالیف کی گئی ہے کہ تا جو ا سلام کی براہین ہیں وہ ظاہر کرے اور براہین میں سے سب سے بڑھ کر آسمانی نشان ہیں جن میں انسانی طاقت کا کچھ بھی دخل نہیں سوضرور تھا کہ اس میں اس قد رآسمانی نشان لکھے جاتے که دشمن پر اتمام حجت کرنے کے لئے کافی ہوتے جیسا کہ براہین احمدیہ میں یہ وعدہ دیا گیا تھا کہ اس میں تین سونشان لکھے جائیں گے سوخدا نے چاہا کہ وہ باتیں پوری ہوں اگر چہ مخالف لوگ اپنی جہالت سے شور ڈالتے رہے اور میرے پر یہ افتراء کیا کہ گویا میں نے بدنیتی سے لوگوں کا روپیہ قیمت ہضم کرنے کے لئے براہین احمدیہ کا چھپنا آئندہ ہمیشہ کے لئے بند کر دیا ہے لیکن براہین احمدیہ کی تاخیر طبع میں یہی حکمت تھی جو میں نے بیان کی اور میں یقین رکھتا ہوں کہ کوئی عقلمند اس سے انکار نہیں کرے گا مگر وہی لوگ جن کو دین و دیانت سے سروکار نہیں ۔ وَسَيَعْلَمُ الَّذِينَ ظَلَمُوا أَنَّ مُنْقَلَبٍ يَنْقَلِبُونَ الله تعالى قرآن شریف میں فرماتا ہے وَقَالَ الَّذِينَ كَفَرُ والوَلَا نُزِلَ عَلَيْهِ الْقُرْآنُ جُمْلَةٌ وَاحِدَةً كَذلِكَ لِنُثَبِتَ بِه فُؤَادَكَ " یعنی کافر کہتے ہیں کہ کیوں قرآن ایک مرتبہ ہی نازل نہ ہوا ایسا ہی چاہیے تھا تا وقتا فوقتا ہم تیرے دل کو تسلی دیتے رہیں اور تا وہ معارف اور علوم جو وقت سے وابستہ ہیں اپنے وقت پر ہی ظاہر ہوں کیونکہ قبل از وقت کسی بات کا سمجھنا مشکل ہو جاتا ہے سو اس مصلحت سے خدا نے قرآن شریف کو تیس برس تک نازل کیا تا اُس مدت تک موعود و نشان بھی ظاہر ہو جائیں سو میں یقین رکھتا ہوں کہ کتاب براہین احمدیہ کی تاخیر پر ابھی تیئیسواں برس ختم نہیں ہوگا کہ اس کا پانچواں حصہ ملک میں شائع ہو جائے گا اور خدا تعالیٰ نے براہین احمدیہ میں تیس برس کی طرف اشارہ بھی کیا ہے کیونکہ وہ خدا فرماتا ہے۔ یا احمد بارک الله فيك الرحمن علم القرآن۔ لتنذر قوما ما انذر آباء هم ولتستبين سبيل المجرمین قل انّی امرت و انا اوّل المؤمنين۔ اے احمد ی قلی طور پر اس عاجز کا نام ہے ) خدا نے تجھ میں برکت رکھ دی وہ خدائے رحمان جس نے الشعراء: ۲۲۸ الفرقان:۳۳