حقیقةُ الوحی

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 316 of 830

حقیقةُ الوحی — Page 316

روحانی خزائن جلد ۲۲ ۳۱۶ حقيقة الوح تمہاری فرودگاہ کے ارد گرد فرشتے پہرہ دے رہیں۔ پھر بعد اس کے الہام ہوا امن است در مقام محبت سرائے ما۔ پھر چند روز کے بعد ایسا اتفاق ہوا کہ ارد گرد کے دیہات میں سے ۳۰۳) ایک گاؤں کا باشندہ جو نامی چور تھا چوری کے ارادہ سے ہمارے باغ میں آیا اور اس کا نام بشن سنگھ تھا۔ رات کا پچھلا حصہ تھا۔ جب وہ اس ارادہ سے باغ میں داخل ہوا مگر موقع نہ ملنے سے ایک پیاز کے کھیت میں بیٹھ گیا۔ اور بہت سی پیاز اُس نے توڑی اور ایک ڈھیر لگا دیا اور پھر کسی نے دیکھ لیا تب وہاں سے دوڑا اور وہ اس قدر قوی ہیکل تھا کہ اُس کو دس آدمی بھی پکڑ نہ سکتے ۔اگر خدا کی پیشگوئی نے پہلے سے اُس کو پکڑا ہوا نہ ہوتا ۔ دوڑنے کے وقت ایک گڑھے میں پیر اُس کا جاپڑا پھر بھی وہ سنبھل کر اُٹھا مگر آگے پیچھے سے لوگ پہنچ گئے اور اس طرح پر سردار بشن سنگھ باوجود اپنی سخت کوشش کے پکڑے گئے اور عدالت میں جاتے ہی سزایاب ہو گئے بعد اس کے ہمارے سکونتی مکان میں سے جو باغ میں ہے جس میں ہم دن کے وقت رہتے تھے ایک بڑا سانپ نکلا جو ایک زہریلہ سانپ تھا اور بڑا لمبا تھا وہ بھی اس چور کی طرح اپنی سزا کو پہنچا اور اس طرح پر فرشتوں کی حفاظت کا ثبوت ہمیں دست بدست مل گیا ہیں ۱۳۳۔ نشان۔ میں انگریزی سے بالکل بے بہرہ ہوں تا ہم خدا تعالیٰ نے بعض پیشگوئیوں کو بطور موہبت انگریزی میں میرے پر ظاہر فرمایا ہے جیسا کہ براہین کے صفحہ ۴۸۰ وا ۴۸ و ۴۸۳ ۴۹ ۴۸ وصفحہ ۵۲۲ میں یہ پیشگوئی ہے جس پر ۲۵ برس گزر گئے اور وہ یہ ہے:۔ I love you۔ I am with you۔ Yes I am happy۔ Life of pain۔ I shall help you۔ I can, what I will do, We can, what we will do۔ God is coming by His army۔ He is with you to kill enemy۔ The days shall come when۔ Lord۔ God۔ God shall help you۔ Glory be to the maker of earth and heaven۔ حملہ اس پیشگوئی کے گواہ مفتی محمد صادق صاحب اور مولوی محمد علی صاحب ایم اے اور تمام جماعت کے لوگ ہیں کہ جو باغ میں میرے ساتھ تھے۔ منہ سہو کتابت معلوم ہوتا ہے دیس لارڈ ہونا چاہیے بمطابق براہین احمدیہ ۔ روحانی خزائن جلد ا صفحه ۶۲۳ - (ناشر)