حقیقةُ الوحی

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 295 of 830

حقیقةُ الوحی — Page 295

روحانی خزائن جلد ۲۲ ۲۹۵ حقيقة الوحى کے گھر میں دو ماتم ہو نگے اور یہ پیشگوئی ا نہ نہ صرف صرف میرا میری کتابوں میں درج ہے بلکہ لیکھر لیکھرام ام نے خود اپنی کتاب میں نقل کر کے اپنی قوم میں اس پیشگوئی کی قبل از وقوع شہرت دے دی تھی اور اس پیشگوئی کے مقابل پر اُس نے اپنی کتاب میں میری نسبت یہ لکھا کہ میرے کی * پر میشر نے مجھے یہ الہام کیا ہے کہ یہ تو ا ہے کہ یہ شخص (یعنی یہ خاکسار ) تین سال کے اندر ہیضہ سے مر جائے گا کیونکہ کذاب کا سہ راب ہے ۔ لیکھرام کا یہ الہام سہ سالہ ایسا ہی تھا جیسا کہ اب میری موت انسبت عبد الحکیم خان نے سہ سالہ الہام شائع کیا ہے۔ غرض میری یہ پیشگوئی میری یہ پیشگوئی لیکھرام کے بالمقابل تھی اور بطور مباہلہ کے تھی اور لیکھرام کی اب تک وہ کتا بیں موجود ہیں اور آریوں میں بہت شہرت یافتہ ہیں جن میں لیکھرام نے اپنے پرمیشر کی طرف منسوب کر کے وہ پیشگوئی لکھی ہے ایسا ہی میری پیشگوئی بھی جس میں لیکھرام کی موت کی نسبت چھ سال قرار دیئے گئے تھے کئی لاکھ انسانوں میں شہرت پا چکی تھی چنانچہ رسالہ کرامات الصادقین مطبوعہ صفر ۱۳۱۱ ہجری میں یہ پیشگوئی درج کی گئی اور وہ عربی کتاب ہے جس کا ترجمہ یہ ہے کہ لیکھرام رام کی کی نہ نسبت خدا نے میری دعا قبول کر کے مجھے خبر دی ہے کہ وہ چھ سال کے اندر ہلاک ہوگا اور اُس کا جرم یہ ہے کہ وہ خدا کے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو گالیاں دیتا تھا اور برے لفظوں کے ساتھ توہین کرتا تھا۔ یہ کتاب لیکھرام کے مرنے سے پانچ برس پہلے پنجاب اور ہندوستان میں خوب شائع ہو گئی تھی اور پھر اشتہار ۲۲ فروری ۱۸۹۳ء میں جو میری کتاب آئینہ کمالات اسلام کے ساتھ شامل ہے لیکھرام کی موت سے کئی سال پہلے لیکھرام شنبہ کے دن قتل کیا گیا تھا اور جمعہ کے روز عید الفطر تھی اور جمعہ خود اسلام میں عید کا دن ہے گویا یہ اس بات کی طرف اشارہ تھا کہ لیکھرام کے قتل سے پہلے دن مسلمانوں کی دو عید میں ہوں گی اور ان دو عیدوں کے دوسرے دن آریوں کے گھر میں دو ماتم ہوں گے ایک یہ کہ ان کا لیڈر مارا گیا دوسرے یہ کہ ہماری پیشگوئی پوری ہو کر ان کے مذہب کا باطل ہونا ثابت ہوا ۔ منہ دیکھو تکذیب براہین احمدیہ صفحہ ۳۰۷ و ۳۱۱۔ اور کلیات آریہ مسافر صفحہ ۵۰۱ جس میں یہ بھی لکھا ہے کہ تین سال کے اندر آپ کا خاتمہ ہوگا اور آپ کی ذریت میں سے کوئی باقی نہ رہے گا ۔ منہ