حقیقةُ الوحی — Page 289
روحانی خزائن جلد ۲۲ ۲۸۹ حقيقة الوح یاد آئے گا کہ جو پیش از وقت بتلایا گیا تھا وہ واقعی اور درست تھا اس الہام کے سننے کے ایک دو دن کے بعد جب میں واپس لاہور گیا تو حسب معمول مسجد گمٹی بازار لا ہور میں ایک جلسہ کیا گیا اور اُس جلسہ میں یہ عاجز اپنے قادیان کے سفر کی رپورٹ سناتا تھا چنانچہ حضور کا یہ الہام اور اُس کی تشریح ایک گروہ کثیر کو وہاں سنائی گئی اور ہنوز میں سنا ہی چکا تھا کہ ایک شخص نے خبر دی کہ انجمن کو لفٹنٹ گورنر کی طرف سے جواب آگیا ہے اور اُن کا میموریل نا منظور ہوا ہے اور مؤلف رساله أمهات المؤمنین کسی قانون کے مواخذہ کے نیچے نہیں آسکتا۔ تب اس خبر کا سننا تمام حاضرین جلسہ کے واسطے از دیا دایمان کا موجب ہوا اور سب نے خدا تعالی کے عجیب کاموں پر اُس کی حمد کی۔ (راقم) حضور کی جوتیوں کا غلام محمد صادق ۱۲۱۔ نشان ۔ جن دنوں میں ۴ را پریل ۱۹۰۵ء کا زلزلہ واقع ہوا تھا اُس وقت چونکہ خدا تعالیٰ کی طرف سے مجھ کو بر ملی تھی کہ اسی زلزلہ پر حصر نہیں اور بھی زلزلے آئیں گے ۔ اس لئے میں مصلحتا باغ میں مع عیال واطفال اور اکثر اپنی جماعت کے لوگوں کے چلا گیا تھا اور وہاں ایک بڑے میدان میں دو خیمے لگا کر ہم بسر کرتے تھے انہیں دنوں میں میرے گھر کے لوگ سخت بیمار ہو گئے تھے کسی وقت پ مفارقت نہیں کرتا تھا اور کھانسی ساتھ تھی ۔ میرے ۲۷۷ مخلص دوست مولوی حکیم نور دین صاحب علاج کرتے تھے مگر فائدہ محسوس نہ ہوتا تھا یہاں تک نوبت پہنچی کہ نشست و برخاست سے عاری ہوگئی چار پائی پر بٹھا کر خیمہ میں شام کے وقت عورتیں لے جاتی تھیں اور صبح چار پائی پر باغ میں لے آتی تھیں اور دن بدن جسم لاغر ہوتا جاتا تھا۔ آخر میں نے توجہ سے دعا کی تب الہام ہوا ان مَعِی ربی سیهدین یعنی میرا رب میرے ساتھ ہے عنقریب وہ مجھے بتلا دے گا کہ مرض کیا ہے اور علاج کیا ہے اس الہام سے چند منٹ بعد ہی میرے دل میں ڈالا گیا کہ یہ بیماری باعث حرارت جگر ہے اور دل میں ڈالا گیا کہ کتاب شفاء الاسقام کا نسخہ اس کے لئے مفید ہوگا سو وہ نسخہ بنایا گیا اور وہ قرص تھے ۔ جب تین یا چار قرص کھائے گئے تو ایک دن صبح کے