حقیقةُ الوحی

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 226 of 830

حقیقةُ الوحی — Page 226

روحانی خزائن جلد ۲۲ حقيقة الوح ۲۱۲ سوایسی ہی ظہور میں آیا۔ اب سوچنا چاہیے کہ یہ پیشگوئی کس قدر غیب پر مشتمل ہے کیا کسی انسان یا شیطان کا کام ہے کہ ایسی پیشگوئی کرے جو میری عزت اور دشمن کی ذلت کا حکم دیتی ہے۔ ۲۸ ۔ اٹھائیسواں نشان - آتما رام کی اولاد کی موت کی نسبت پیشگوئی۔ چنانچہ بین دن میں دوٹر کے اس کے مر گئے۔ اس پیشگوئی کے گواہ وہ جماعت کے لوگ ہیں جو گورداسپور میں میرے ساتھ مقدمہ میں حاضر تھے۔ ۲۹ ۔ انیسواں نشان۔ لالہ چندو لال مجسٹریٹ اکسٹرا اسٹنٹ گورداسپورہ کے تنزل کی نسبت پیشگوئی۔ چنانچہ وہ گورداسپور سے تبدیل ہو کر ملتان منصفی پر چلا گیا۔ ۳۰ ۔ تیسواں نشان۔ ایک شخص ڈوئی نام امریکہ کا رہنے والا تھا اس نے پیغمبری کا دعویٰ کیا تھا اور اسلام کا سخت دشمن تھا اس کا خیال تھا کہ میں اسلام کی بیخ کنی کروں گا۔ حضرت عیسی کو خدا مانتا تھا میں نے اُس کی طرف لکھا کہ میرے ساتھ مباہلہ کرے اور ساتھ اس کے یہ بھی لکھا کہ اگر وہ مباہلہ نہیں کرے گا تب بھی خدا اس کو تباہ کر دے گا۔ چنانچہ یہ پیشگوئی امریکہ کے کئی اخباروں میں شائع کی گئی اور اپنے انگریزی رسالہ میں بھی شائع کی گئی۔ آخراس پیشگوئی کا نتیجہ یہ ہوا کہ کئی لاکھ روپیہ کی ملکیت سے اُس کو جواب مل گیا اور بڑی ذلت پیش آئی اور آپ مرضِ فالج میں گرفتار ہو گیا ایسا کہ اب وہ ایک قدم بھی آپ چل نہیں سکتا۔ ہر ایک جگہ اُٹھا کر لے جاتے ہیں اور امریکہ کے ڈاکٹروں نے رائے دی ہے کہ اب یہ قابل علاج نہیں شائد چند ماہ تک مرجائے گا۔ ۳۱۔ اکتیسواں نشان۔ میری بریت کے بارہ میں ڈاکٹر مارٹن کلارک کے مقدمہ میں پیشگوئی تھی جو اس نے میرے پر خون کا مقدمہ کیا تھا چنانچہ اس پیشگوئی کے موافق میں بری ہو گیا۔ ۳۲ ۔ بتیسواں نشان ٹکس کے مقدمہ میں پیشگوئی ہے جو بعض شریر لوگوں نے سرکار انگریزی میں میری نسبت یہ مخبری کی تھی کہ ہزار ہا روپیہ کی ان کو آمدنی ہے ٹکس لگانا چاہیے اور خدا تعالیٰ نے میرے پر ظاہر کیا کہ اس میں وہ لوگ نا مراد رہیں گے چنانچہ ایسا ہی ظہور میں آیا۔ ۳۳ تینتیسواں نشان۔ مسٹر ڈوئی صاحب ڈپٹی کمشنر گورداسپور کے پاس میری نسبت بہ نیت سزا دلانے کے فوجداری میں ایک مقدمہ پولیس نے بنایا تھا اور اس کی نسبت خدا تعالیٰ نے