حقیقةُ الوحی

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 90 of 830

حقیقةُ الوحی — Page 90

روحانی خزائن جلد ۲۲ في حقيقة الحيوة الدُّنيا وَ الأخرة - اذا غضبت غضبتُ متکفل دنیا اور آخرت میں ہیں جس پر تو غضبناک ہو میں غضبناک ہوتا ہوں وكلما أَحْبَبْتَ اَحْبَبْتُ ـ مـن عــــادى وليــــا لـــى فـقـد أذنته اور جن سے تو محبت کرے میں بھی محبت کرتا ہوں۔ اور جو شخص میرے ولی سے دشمنی رکھے میں لڑنے کے لئے للحرب۔ اِنّى مع الرسول اقوم ـ والــــوم مــن يــلـــوم اُس کو متنبہ کرتا ہوں ۔ میں اس رسول کے ساتھ کھڑا ہوں گا اور اس شخص کو ملامت کروں گا کہ اُس کو ملامت کرے۔ وأغطيك ما يدوم - يأتيك الفرج ســـلام عــلــى ابــراهيــم اور تجھے وہ چیز دوں گا جو ہمیشہ رہے گی۔ کشائش تجھے ملے گی۔ اس ابراہیم پر سلام ۔ سنائی گئی مگر خدا تعالیٰ نے میری دعا کو قبول فرما کر بغیر ذریعہ کسی دوا کے مجھے شفا بخشی اور جب میں صبح اٹھا تو بالکل شفا تھی اور ساتھ ہی یہ وحی الہی ہوئی وان كنتم في ريب مما نزلنا على عبدنا فاتوا بشفاء من مثله یعنی اگر تم اس رحمت کے بارہ میں شک میں ہو جو ہم نے اپنے بندہ پر نازل کی تو اس شفا کی کوئی نظیر پیش کرو۔ اسی طرح بہت ہی ایسی صورتیں پیش آئیں جو محض دعا اور توجہ سے خدا تعالیٰ نے بیماروں کو اچھا کر دیا جن کا شمار کرنا مشکل ہے۔ ابھی ۸ جولائی ۱۹۰۶ء کے دن سے جو پہلی رات تھی میرالڑ کا مبارک احمد خسرہ کی بیماری سے سخت گھبراہٹ اور اضطراب میں تھا۔ ایک رات تو شام سے صبح تک تڑپ تڑپ کر اُس نے بسر کی اور ایک دم نیند نہ آئی اور دوسری رات میں اس سے سخت تر آثار ظاہر ہوئے اور بے ہوشی میں اپنی بوٹیاں تو ڑتا تھا اور ہذیان کرتا تھا۔ اور ایک سخت خارش بدن میں تھی۔ اُس وقت میرا دل دردمند ہوا اور الہام ہوا ۔ اُدْعُونی استجب لکم۔تب معا دعا کے ساتھ مجھے کشفی حالت میں معلوم ہوا کہ اُس کے بستر پر چوہوں کی شکل پر بہت سے جانور پڑے ہیں اور وہ اُس کو کاٹ رہے ہیں اور ایک شخص اُٹھا اور اُس نے تمام وہ جانو ر ا کٹھے کر کے ایک چادر میں باندھ دئے اور کہا کہ اس کو باہر پھینک آؤ اور پھر وہ کشفی حالت جاتی رہی۔