حقیقةُ الوحی — Page 80
۷۸ روحانی خزائن جلد ۲۲ ۸۰ حقيقة یا احمد اسکن انت و زوجک الجنّة - نُصِرْتَ اے احمد تو اور تیرے دوست بہشت میں داخل ہو۔ تجھے مدد دی جائے گی۔ وقالوالات حيز ناص - انّ الّذيـ كف وہ روا لوگ جو کافر ہوئے اور مخالف کہیں گے کہ اب گریز کی جگہ نہیں۔ وصدوا عن سبيل الله ردّ عليهم رجـــل مــــن فــــارس اور خدا کی راہ کے مانع ہوئے اُن کا ایک فارسی الاصل آدمی نے رڈ کیا۔ شكر الله سعيه - ام يقـولـون نـحـن جـمـيـع مـنـتــصــر خدا اس کی کوشش کا شکر گذار ہے۔ کیا یہ لوگ کہتے ہیں کہ ہم ایک زبر دست جماعت تباہ کرنے والے ہیں۔ بقیه حاشیه اور اس طرح پر دنیوی شوکت جو کسی کے ساتھ وفا نہیں کرتی زوال پذیر ہو گئی ۔ بہر حال یہ خاندان اس نواح میں بہت شہرت رکھتا تھا مگر خداتعالی نے نہ چاہا کہ یہ عزت صرف دنیوی حیثیت تیک محمد ودر ہے کیونکہ دنیا کی عزتوں کا بجز بے جا مشیخت اور تکبر اور غرور کے اور کوئی ماحصل نہیں اس لئے اب خدا تعالیٰ اپنی پاک وحی میں وعدہ دیتا ہے اور مجھے مخاطب کر کے فرماتا ہے کہ اب یہ خاندان اپنا رنگ بدل لے گا اور اس خاندان کا سلسلہ تم سے شروع ہوگا اور پہلا ذکر منقطع ہو جائے گا اور اس وحی الہی میں کثرت نسل کی طرف بھی اشارہ ہے یعنی نسل بہت ہو جائے گی اور جیسا کہ بظاہر سمجھا گیا ہے یہ خاندان مغلیہ خاندان کے نام سے شہرت رکھتا ہے لیکن خدائے عالم الغیب نے جو دانائے حقیقت حال ہے بار بار اپنی وحی مقدس میں ظاہر فرمایا ہے جو یہ فارسی خاندان ہے اور مجھ کو ابناء فارس کر کے پکارا ہے جیسا کہ وہ میری نسبت فرماتا ہے ان الذين كفروا وصدوا عن سبيل الله ردّ عليهم رجل من فارس شکر اللہ سعیہ یعنی جو لوگ کا فر ہو کر خدا تعالیٰ کی راہ سے روکتے ہیں ایک فارسی الاصل نے انکار ڈلکھا ہے خدا اس کی اس کوشش کا شکر گذار ہے ۔ پھر وہ ایک اور وحی میں میری نسبت فرماتا ہے لو كان الايمان معلقا بالثريا لناله رجل من فارسی۔ یعنی اگر ایمان ثریا کے ساتھ متعلق ہوتا تو ایک فارسی الاصل انسان وہاں بھی