گناہ سے نجات کیوں کر مل سکتی ہے؟ — Page 655
روحانی خزائن جلد ۱۸ ۶۵۱ گناہ سے نجات کیونکر مل سکتی ہے کیونکہ ممکن نہیں کہ سخت دل حقیقتوں کو سمجھ سکے۔ کیا تم خیال کرتے ہو کہ تم بغیر اس راہ کے کہ خدا کی عظمت تمہارے دل میں قائم ہو اور اس زندہ خدا کا جلال تم پر کھلے اور اس کا اقتدار تم پر ظاہر ہو اور دل یقین کی روشنی سے بھر جائے کسی اور طریق سے تم گناہ سے بچی نفرت کر سکو۔ ہرگز نہیں ایک ہی راہ ہے اور ایک ہی خدا اور ایک ہی قانون ۔ (ماخوذ از ریویو آف ریلیجنز اردو جلد اول نمبر اصفحه ۹ تا ۳۰ مطبوعہ جنوری ۱۹۰۲ء)