گناہ سے نجات کیوں کر مل سکتی ہے؟ — Page 633
روحانی خزائن جلد ۱۸ ۶۲۹ گناہ سے نجات کیونکر مل سکتی ہے ان کے کسی حصہ کی جسمانی تصویر بھی پیدا کر دیتا ہے جیسا کہ بیت المقدس کی ہیکل اور مکہ معظمہ کا خانہ کعبہ یہ دونوں تصویر میں روحانی تجلیات کی ہیں اسی بنا پر شریعت اسلامی میں یہ سمجھا گیا ہے کہ مسیح موعود منار پر یا منار کے قریب نازل ہوگا۔ ایک ایسے ملک میں جو دمشق کے شرقی طرف ہے جیسا کہ آدم کو بھی شرقی طرف ہی جگہ دی گئی تھی ۔ اس جلالی آمد سے پہلے ظاہری منار کے بھی بنائے جانے میں کچھ حرج نہیں بلکہ حدیثوں میں بطور پیش گوئی اس کا ذکر پایا جاتا ہے کہ وہ مسیح موعود کی جلالی آمد کیلئے ایک نشان ہوگا جو اس آمد سے پہلے بنایا جائے گا۔ یہ مقدر ہے کہ مسیح موعود کا آنا دو رنگ میں ہوگا ۔ اول معمولی طور پر جس میں طرح طرح کے ابتلا بھرے ہوئے ہیں۔ طرح طرح کی تکلیفوں کا وقت ہے۔ جب یہ دن پورے ہو جائیں گے تب جلالی آمد کا وقت آجائے گا اور ضرور ہے کہ اس سے پہلے ایک منار تیار ہو جائے جیسا ۱۴ کہ حدیثوں سے پایا جاتا ہے کہ اس حقیقت کے دکھلانے کے لئے ایک ظاہری منار بھی ہوگا اور وہ باطنی منار کی تصویر ہوگا اور قبل اس کے جو وہ جلالی طور پر نازل ہو دنیا اس کو نہیں پہچانتی کیونکہ وہ دنیا میں سے نہیں ہے اور دنیا اس سے محبت نہیں کرتی کیونکہ جس خدا سے وہ آیا ہے اس سے بھی دنیا کو محبت نہیں۔ پس ضرور ہے کہ وہ آمد اول میں ستایا جائے اور دکھ دیا جائے اور طرح طرح کے الزام اس پر لگائے جائیں جیسا کہ اسلامی پیشگوئیوں میں لکھا ہے کہ ابتدا میں مسیح موعود کو قبول نہیں کیا جائے گا اور نادان لوگوں کے کینے اس کی نسبت بہت بڑھ جائیں گے اور شرارتیں انتہا تک پہنچ جائیں گی ۔ یہاں تک کہ ایک شخص ظالمانہ حملہ اس پر کر کے خیال کرے گا کہ اس نے بڑی نیکی کا کام کیا ہے اور ایک اس کو دکھ دے کر یہ سمجھے گا کہ اس نے اپنے فعل سے خدا کو راضی کر دیا ہے۔ اسی طرح ہوتا رہے گا اور ہر ایک قسم کا زلزلہ اس پر آئے گا اور ہر ایک مصیبت کا اس کو سامنا ہوگا یہاں تک کہ عادت اللہ اس میں پوری ہو جاوے گی۔ تب اس کی جلالی آمد کا وقت آجائے گا اور مستعد دلوں کی