گورنمنٹ انگریزی اور جہاد — Page xliii
نبوت اور قرآن کریم کی حقانیت اور خود اللہ تعالیٰ کی ہستی کے ثبوت ہیں۔اس وقت جب انہوں نے اللہ تعالیٰ کے کلام کو پڑھ لیا تو مجھے کہا گیا کہ اس تقریب پر چند دعائیہ شعر جن میں اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم کا شکریہ بھی ہو لکھ دوں۔میں جیسا کہ ابھی کہا ہے اصلاح کی فکر میں رہتا ہوں میں نے اس تقریب کو بہت ہی مبارک سمجھا اور میں نے مناسب جانا کہ اس طرح پر تبلیغ کردوں۔پس یہ میری نیت اور غرض تھی۔چنانچہ جب میں نے اس کو شروع کیا اور جب یہ مصرع لکھا ہر ایک نیکی کی جڑ یہ اتقا ہے تو دوسرا مصرع الہام ہوا اگر یہ جڑ رہی سب کچھ رہا ہے جس سے معلوم ہوا کہ اللہ تعالیٰ بھی میرے اس فعل سے راضی ہے۔‘‘ (الحکم ۱۰، ۱۷؍ اپریل ۱۹۰۳ء) یہ کتاب ’’روحانی خزائن‘‘ مجموعہ کتب حضرت مسیح موعود علیہ السلام میں حضرت خلیفۃ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کی اجازت سے پہلی بار شامل کی جارہی ہے۔