چشمۂ مسیحی — Page 385
روحانی خزائن جلد ۲۰ ۳۸۱ چشمه مسیحی سکھلائی گئی کہ اُن تمام متفرق کمالات کو مجھ سے طلب کرو۔ پس ظاہر ہے کہ جب متفرق (1) کمالات ایک جگہ جمع ہو جائیں گے تو وہ مجموعہ متفرق کی نسبت بہت بڑھ جائے گا۔ اسی بنا پر کہا گیا کہ كُنْتُمْ خَيْرَ أُمَّةٍ أُخْرِجَتْ لِلنَّاسِں کے یعنی تم اپنے کمالات کے رو سے سب اُمتوں سے بہتر ہو۔ اب یہ بھی جاننا چاہیے کہ یہ کمالات متفرقہ اس امت میں جمع کرنے کا کیوں وعدہ دیا گیا ؟ اس میں بھید یہ ہے کہ ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم جامع کمالات متفرقہ ہیں جیسا کہ قرآن شریف میں اللہ تعالیٰ فرماتا ہے فَهُدهُمُ اقْتَدِہ کے یعنی تمام نبیوں کو جو ہدایتیں ملی تھیں اُن سب کا اقتدا کر ۔ پس ظاہر ہے کہ جو شخص ان تمام متفرق ہدایتوں کو اپنے اندر جمع کرے گا اس کا وجود ایک جامع وجود ہو جائے گا اور تمام نبیوں سے وہ افضل ہوگا پھر جو شخص اس نبی جامع الکمالات کی پیروی کرے گا۔ ضرور ہے کہ ظلمی طور پر وہ بھی جامع الکمالات ہو۔ پس اس دعا کے سکھلانے میں جو سورہ فاتحہ میں ہے یہی راز ہے کہ تا کاملین اُمت جو نبی جامع الکمالات کے پیرو ہیں وہ بھی جامع الکمالات ہو جائیں۔ پس افسوس اُن لوگوں پر جو اس اُمت کو ایک مردہ امت خیال کرتے ہیں۔ اور خدا تو جامع الکمالات ہونے کے لئے اُن (۲۷) کو دعا سکھلاتا ہے مگر وہ محض مردہ رہنا چاہتے ہیں۔ اُن کے نزدیک یہ بڑے گناہ کی بات ہے کہ مثلاً کوئی یہ دعوی کرے کہ میرے پر مسیح ابن مریم کی طرح وحی نازل ہوتی ہے اُن کے یہ لوگ جو مولوی کہلاتے ہیں ہمارے سید و مولی خیر الرسل وافضل الانبیا ء آ نحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی جنگ کرتے ہیں جبکہ کہتے ہیں کہ اس امت میں عیسی بن مریم کا مثیل کوئی نہیں آ سکتا تھا اس لئے ختم نبوت کی مہر کو تو ڑ کر اسی اسرائیلی عیسی کو کسی وقت خدا تعالی دوبارہ دنیا میں لائے گا اور اس اعتقاد سے صرف ایک گناہ نہیں بلکہ دو گناہ کے مرتکب ہوتے ہیں (۱) اوّل یہ کہ ان کو یہ اعتقاد رکھنا پڑتا ہے کہ جیسا کہ ایک بندہ خدا کا عیسی نام جس کو عبرانی میں یسوع کہتے ہیں تین برس تک موسی رسول اللہ کی شریعت ال عمران: 1 الانعام ۹۱