چشمہٴ معرفت — Page 409
روحانی خزائن جلد ۲۳ ۴۰۹ چشمه معرفت میرے پاس آیا اور بات کرتا کرتا رو پڑا اور دعا کی خواہش کی۔ مجھ کو اس کی حالت پر رحم آیا اور میں نے اُس کے لئے دعا کی ۔ تب خدا تعالی کی طرف سے مجھ کو ان الفاظ کے ساتھ الہام ہوا کہ قُلْنَا يَا نَارُ كُونِي بَردًا وسلامًا یعنی ہم نے آپ کی آگ کو کہا کہ ٹھنڈی اور سلامتی ہو جا۔ تب ایک ہفتہ بھی نہیں گذرا تھا کہ لالہ ملا وامل اس خوفناک مرض سے نجات پا گیا۔ یہ تمام واقعہ ۲۵ بھی میں نے اپنی کتاب براہین احمدیہ میں شائع کر دیا۔ اس کے شائع کرنے پر بھی پھیش برس گذر گئے مگر لالہ ملا وامل نے کبھی اس واقعہ کی تکذیب شائع نہیں کی ۔ آخر ایمان اور دھرم بھی تو ایک چیز ہے اور سچ بولنا سچے مذہب کا اصول ہوتا ہے اس لئے یقین ہے کہ اگر اس کو بھی قسم سے پوچھا جائے تو اُس کو اس بات سے چارہ نہ ہوگا کہ سچ بیان کرے مگر بہتر ہوگا کہ ایسے مجمع میں یہ فیصلہ ہو جس میں مجھے بھی بلایا جائے اور ان دونوں صاحبوں کو میرے رو برو قسمیں دی جائیں کیونکہ بغیر قسم کے قوم کے لحاظ سے وہ جھوٹ بول سکتے ہیں مگر قسم بھی اولاد کی ہو ۔ ایساہی اور بھی کئی آر یہ صاحبوں کی نسبت میری الہامی پیشگوئیاں ہیں اور وہ پانچ پیشگوئیاں ہیں جو ظہور میں آگئیں مگر میں اس مجمع میں مناسب نہیں دیکھتا کہ اُن کا ذکر کروں اور ذکر کی کچھ حاجت بھی نہیں کیونکہ وہ پیشگوئیاں میری کتابوں میں شائع ہو چکی ہیں۔ ۴۰ ہے اب ہم اس سے بڑھ کر اپنے نشانوں کا آریہ صاحبوں کو کیا ثبوت دیں کہ خود آریہ صاحبوں کو بطور گواہ کے پیش کرتے ہیں اور یہ معجزات میرے نہیں بلکہ قرآن شریف کے ہیں کیونکہ ہم اُسی کی طاقت اور اسی کی عطا کردہ روح سے یہ کام کر رہے ہیں۔ غرض قرآن شریف کی زبر دست طاقتوں میں سے ایک یہ طاقت ہے کہ اُس کی پیروی کرنے والے کو معجزات اور خوارق دیئے جاتے ہیں اور وہ اس کثرت سے ہوتے ہیں کہ دنیا اُن کا مقابلہ نہیں کر سکتی۔ چنانچہ میں یہی دعویٰ رکھتا ہوں اور بلند آواز سے کہتا ہوں کہ اگر دنیا کے تمام مخالف کیا مشرق کے اور کیا مغرب کے ایک میدان میں جمع ہو جائیں اور