چشمہٴ معرفت

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 376 of 567

چشمہٴ معرفت — Page 376

روحانی خزائن جلد ۲۳ چشمه معرفت جاتی ہیں حالانکہ وہ چیزیں محض اُس زندگی کے لئے ہیں جو صرف چند روزہ ہے۔ پھر کس طرح یہ خیال کیا جائے کہ وہ امور اور وہ ہدایتیں اور وہ آسمانی برکتیں جو روحانی حیات کا مدار ہیں جو جاودانی حیات ہے وہ کسی خاص قوم اور خاص ملک کو عطا ہوں اور دوسرے اُس سے بے خبر رہ کر ہلاکت کے گڑھے میں گریں۔ ہر ایک عقل جو تعصب اور پکش پات سے پاک ہے ہرگز اس کو قبول نہیں کرے گی اور خدائے پاک کو جورب العالمین ہے اس تہمت سے بری سمجھیں گے جو وہ کسی خاص قوم کا رب ہو اور دوسروں سے کنارہ کشی کرے یہ پاک ہدایت ہمیں اس پاک کتاب سے ملی ہے جس کا نام قرآن شریف اور فرقان حمید ہے جیسا کہ وہ فرماتا ہے وَاِنْ مِنْ أُمَّةٍ إِلَّا خَلَا فِيهَا نَذِیر یعنی کوئی قوم اور بستی نہیں جس میں کوئی نبی نہیں گذرا۔ اور پھر دوسری جگہ فرماتا ہے قُولُوا آمَنَّا بِاللَّهِ وَمَا أُنْزِلَ إِلَيْنَا وَمَا أُنْزِلَ إِلَى إِبْرهِم وَاسْمعِيلَ وَإِسْحَقَ وَيَعْقُوبَ وَالْأَسْبَاطِ وَمَا أُوتِيَ مُوسَى وَعِيسَى وَمَا أُوتِيَ النَّبِيُّونَ مِنْ رَّبِّهِمْ لَا نُفَرِّقُ بَيْنَ أَحَدٍ مِّنْهُمْ وَنَحْنُ لَهُ مُسْلِمُونَ فَإِنْ أَمَنُوْا بِمِثْلِ مَا أَمَنْتُمْ بِهِ فَقَدِ اهْتَدَوْا وَانْ تَوَلَّوْا فَإِنَّمَا هُمْ فِي شِقَاقٍ فَسَيَكْفِيكَهُمُ اللهُ وَهُوَ السَّمِيعُ الْعَلِيمُ صِبْغَةَ اللهِ وَمَنْ أَحْسَنُ مِنَ اللهِ صِبْغَةً وَنَحْنُ لَهُ عَبدُونَ " الجزء اوّل سورة البقرة یعنی اے مسلما نو ا تم اس طرح پر ایمان لاؤ اور یہ کہو کہ ہم اُس خدا پر ایمان لائے جس کا نام اللہ ہے یعنی جیسا کہ قرآن شریف میں اُس کی صفات بیان کی گئی ہیں وہ جامع تمام صفات کا ملہ کا ہے اور تمام عیبوں سے پاک ہے اور ہم خدا کے اُس کلام پر ایمان لائے جو ہم پر نازل ہوا یعنی قرآن شریف پر اور ہم خدا کے اس کلام پر بھی ایمان لائے جو ابراہیم نبی پر نازل ہوا تھا اور ہم خدا کے اس کلام پر ایمان لائے جو اسمعیل نبی پر نازل ہوا تھا اور اُس کلام خدا پر ایمان لائے جو اسحاق نبی پر نازل ہوا تھا اور اُس کلام خدا پر ایمان لائے جو یعقوب نبی پر نازل ہوا تھا اور اُس کلام خدا پر ایمان لائے جو یعقوب نبی کی اولاد پر نازل فاطر: ۲۵ ٢ البقرة : ۱۳۷ تا ۱۳۹