چشمہٴ معرفت

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 366 of 567

چشمہٴ معرفت — Page 366

روحانی خزائن جلد ۲۳ چاروں یار مسلمی چار مصلے کین پنجواں نبی رسول ہے جن کیتا ثابت دین اینہاں پیچھے امام چاکر اعظم شافعی جان مالک احمد آکھدے ثابت چار امام چاروں یار مسلمی کدی نہ آوے جا جو ایہناں فرمائیا اوہ چلائے راہ چشمہ معرفت ۔ خاتمہ کتاب (ترجمہ) پیغمبر مصطفی برحق ہے اور اس کے چار دوست ہیں ۔عمر خطاب ۔ ابوبکر۔ عثمان علی تحقیق یہ چار دوست ہیں اور چار ہی مصلے کئے گئے ہیں اُن کے بعد چار امام اور ہیں۔ اعظم ۔ شافعی۔ مالک۔ احمد ۔ اور پانچویں جناب محمد مصطفے ہیں جنہوں نے اسلام کی صداقت کو ثابت کیا اور وہ چار امام مسلّم ہیں جو ان کا راستہ ہے وہی اختیار کرنا چاہیے۔ صفحہ ۲۰۱ جنم ساکھی بھائی بالا والی عملاں اوتے بڑے درگہ پوے قبول حجت حاجت نا کسے کم ۔ آکھے نبی رسول ( ترجمہ ) عملوں پر ہی فیصلہ ہوگا وہ قبولیت حاصل کریں گے بہانہ سازی کام نہیں آئے گی ۔ پاک رسول نے یہ فرمایا ہے۔ صفحہ ۲۰۳ جنم ساکھی بھائی بالا والی کن و چہ انگلیاں پاکے بابے بانگ دتی صفحه ۲۰۴ جنم ساکھی ایضاً پڑھیا خطبہ نبی دا ہو یا سگل انند ( ترجمہ ) جناب محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کا خطبہ پڑھا اور دل کو تسلی ہوئی۔ شلوک صفحہ ۲۰۵ جنم ساکھی بھائی بالا والی ۳۵۱