چشمہٴ معرفت — Page 363
روحانی خزائن جلد ۲۳ ۳۶۳ چشمہ معرفت ۔ خاتمہ کتاب ترجمہ ۔ رسول صلی اللہ علیہ وسلم کو مان اور چار کتابوں کو مان یعنی قرآن شریف توریت زبور انجیل اور ایک خدا کو مان جس کا در بارخاص ہے۔ شلوک گرنتھ صاحب سے کرنی کعبہ بیج پیر کلمه کرم نواج ترجمہ۔ نیک کام کعبہ کے اختیار میں ہیں۔ سچ بولنا مرشد کے اختیار میں اور کلمہ یعنی لا الہ الا اللہ محمد رسول اللہ کے کہنے سے قسمت کھلتی ہے۔ شلوک گرنتھ صاحب سے پیر، پیغمبر،سالک،شہدے اور شہید شیخ، مشائخ قاضی ملاں در در ولیش رسید برکت تنکی اگلے جو پڑھتے رہن درود ترجمہ ۔ پیر۔ پیغمبر ۔ سالک۔ شہدے وشہید شیخ ومشائخ ۔ قاضی اور ملاں درویش۔ ان میں سے اُن کو ہی برکت ملے گی جو جناب محمد مصطفے صلی اللہ علیہ وسلم پر درود بھیجتے ہیں۔ صفحہ ۲۲۲ جنم ساکھی بھائی بالا والی نا نک آکھے رکن دین لکھیا وچہ کتاب درگاه اندر ماربین جو پیندے بھنگ شراب ترجمہ۔ باوا نانک نے رُکن دین کو کہا کہ وہ لوگ جو بھنگ اور شراب پیتے ہیں انہیں سخت سزا ملے گی۔ جنم ساکھی بھائی بالا والی صفحه ۲۲۲ دیانت کر دل میں اٹھے پہر نا سوئے ایک پہر گھر جا گنا سائیں سچ بگوئے ترجمہ۔ اے باورے دل میں سوچ آٹھ پہر مت سو۔ رات کو کم از کم ایک پہر جاگ کر اللہ کی عبادت کر ۔ یہ خدا کا حکم ہے۔