چشمہٴ معرفت — Page 362
روحانی خزائن جلد ۲۳ ۳۶۲ چشمہ معرفت ۔ خاتمہ کتاب ترجمہ ۔ خودی کو دل سے نکال دے اور شریعت کا پابند ہو خاکساری اختیار کر اور کسی کو بُرا منہ سے نہ کہو۔ صفحہ ۲۲۱ جنم ساکھی بھائی بالا والی راحت ایمان کی اوہو دیکھے جائے پنجو در جوہ رکن دین سائیں سوچت لائے ترجمہ ۔ ایمان کی راحت کو وہی محسوس کر سکتا ہے جو پانچوں نمازوں کا پابند ہو۔ جنم ساکھی ایضاً صفحہ ۲۲۱ صلوات گذشت کو آکھو سکھ تے نت خاصے بندے رب دے سر متراں دے مت ترجمہ - گذرے ہوؤں پر روز مرہ درود پڑھو تحقیق وہ اللہ تعالیٰ سے پیار کرنے والوں کا سردار تھا۔ صفحہ ۲۲۲ جنم ساکھی بھائی بالا والی کلمہ اک یا دکر اور نا بھا کہو بات نفس ہوائی رکن دین نس سے ہوویں مات ترجمہ۔صرف ایک لا الہ الا اللہ محمد رسول اللہ کا ہی ورد کرواسی سے شیطانی خیالات دور ہوتے ہیں۔ صفحہ ۲۲۲ جنم ساکھی بھائی بالا والی لعنت برسر تنہاں جو ترک نماز کرین تھوڑا بہتا کھٹیا ہتھوں ہتھ گوین ترجمہ ۔ اُن لوگوں پر اللہ تعالیٰ کی لعنت ہے جو نما ز کو ترک کرتے ہیں ۔ جو کچھ تھوڑا بہت کمایا ہے اس کو بھی دست بدست ضائع کر رہے ہیں۔ صفحہ ایضاً جنم ساکھی ایضاً مرشد نوں من توں من کتیاں چار من توں اک خدائے نوں خاصا جس دربار