چشمہٴ معرفت — Page 360
روحانی خزائن جلد ۲۳ چشمہ معرفت ۔ خاتمہ کتاب توریت انجیل۔ زبور ترے پڑھ ٹن ڈٹھے وید رہیا قرآن شریف کل جگ میں پر وار ( ترجمہ ) باوا نا تک فرماتے ہیں کہ توریت۔ انجیل۔ زبور اور وید پڑھ سن کر دیکھ لئے ہیں تمام جہان میں صرف قرآن شریف ہی نجات کا ذریعہ ہے۔ جنم ساکھی ایضاً صفحہ ۱۴۷ تا سو کرم تر پنے روزہ نا نماز عملاں باہجوں مومنوں دوزخ دنی عذاب ( ترجمہ ) جو روزہ اور نماز کے تارک ہیں بغیر اعمال صالح کے بُرے لوگوں کو دوزخ کے عذاب میں ڈالا جاوے گا۔ شلوک صفحہ ۴۷ اجنم ساکھی بھائی بالا والی دوجی دنیا کفر ہے اندرر کھے چھپائے سچا اسلام خدائے کا کوکن بانگ الیہے ۳۴۵) ترجمه تحقیق دنیا اندر ہی اندر کفر کی طرف لے جاتی ہے۔ بے شک اللہ کے نزدیک ایک اسلام ہی سچا مذ ہب ہے۔ اللہ اکبر کے نعرے اس دین میں گونجتے ہیں۔ صفحہ ۱۴۸ جنم ساکھی بھائی بالا والی رہی کتاب ایمان دی سچ کتاب قرآن ترجمه تحقیق ایمان والی اور صداقت سے بھری ہوئی کتاب صرف قرآن شریف ہی ہے۔ جنم ساکھی ایضاً شلوک صفحه ۱۴۹ نانک آکھے رکن دین سچا سنو جواب چاروں گوٹ اسلام ہوتاں پائیے ثواب ترجمہ۔ باوا نانک نے فرمایا اے رکن دین سچا جواب سنو ۔ دنیا کی چاروں اطراف میں اسلام کی تبلیغ کی جاوے تبھی ثواب حاصل ہوگا۔