چشمہٴ معرفت — Page 359
روحانی خزائن جلد ۲۳ ۳۵۹ چشمہ معرفت ۔ خاتمہ کتاب وہ اللہ تعالیٰ کا پیارا ہے جس نے اپنے آپ کو اللہ پر شار کر دیا۔ وہی جنم ساکھی بھائی بالا والی صفحہ ۱۴۱ ڈٹھا نور محمدی ڈٹھا نبی رسول نانک قدرت دیکھ کر خودی گئی سب بھول ( ترجمہ ) ۔ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی پاک تعلیم کا نور دیکھ کر ایسا لطف آیا کہ اے نانک میں خدا کی قدرت دیکھ کر اپنے آپ کو بھول گیا۔ جنم ساکھی بھائی بالا والی صفحه ۱۴۳ نا تک آکھے رکن دین بچے سنو جواب صاحب دا فر ما ئیا لکھیا وچ کتاب دنیا دوزخ اوہ چڑھے جو کہے نا کلمہ پاک مکروہ ترتیبے روجڑے پنج نماز طلاق لقمہ کھائے حرام دا سر تے چڑھے عذاب آتش دوزخ ہاو یہ پائیا تنہاں نصیب ( ترجمہ ) با دانا تک رحمتہ اللہ نے کہا کہ اے رکن دین بچے جواب سنو جو اللہ تعالیٰ نے قرآن شریف میں فرمایا ہے تحقیق وہ لوگ دوزخی ہیں جو کلمہ نہیں پڑھتے اور روزے نہیں رکھتے اُن کا کھانا پینا (۳۴۴ حرام ہے اور اُن کے سر پر عذاب پر عذاب چڑھ رہا ہے ۔ جن لوگوں کو شیطان نے گمراہ کر دیا بھلا وہ کیوں نماز پڑھنے لگے۔ تحقیق ایسے لوگ دوزخی ہیں جسے ہاد یہ کہتے ہیں اُس کی آگ میں ڈالے جاویں گے ۔ جنم ساکھی صفحہ ۱۴۳ نا نک آکھے رکن دین کلمہ سچ پچھان اگو روح ایمان دی جو ثابت رکھے ایمان (ترجمہ) باوا نا نک نے رکن دین کو کہا کلمہ طیبہ کی معرفت حاصل کر تحقیق کلمہ ہی روح ایمان ہے اور اسی سے ایمان ثابت رہتا ہے۔ جنم ساکھی ایضاً صفحہ ۱۴۷