چشمہٴ معرفت — Page 350
روحانی خزائن جلد ۲۳ ۳۵۰ چشمہ معرفت ۔ خاتمہ کتاب خاتمہ کتاب جس میں باوانا تک صاحب کی گواہی اسلام کی نسبت لکھی گئی ہے چونکہ یہ کتاب ہندوؤں کے مقابل پر تالیف ہوئی ہے یعنی آریوں کے مقابل پر جو آج کل بد زبانی اور تو ہین میں ہر ایک قوم سے بڑھ گئے ہیں اس لئے ہم اس کتاب کو ایک ایسے بزرگ کی شہادت پر ختم کرتے ہیں جو ہندوؤں کی قوم میں سے ہے مگر اپنی روح کی پاکیزگی اور خوف الہی میں ہندوؤں کے اکثر بزرگوں سے بڑھ کر ہے۔ اس بزرگ سے ہماری مراد باوا نا تک صاحب ہیں جو سکھوں کے پیشوا اور رہبر ہیں۔ ہمیں بڑے شکر سے اس بات کا اقرار کرنا پڑا ہے کہ جیسا کہ خدا تعالیٰ نے یہودیوں اور عیسائیوں کی مقدس کتابوں میں ہمارے سید و مولی آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے ظہور کی نسبت پیشگوئی کی ہے اور بیان فرمایا ہے کہ وہ ایک سچا اور صادق رسول ہے جو (۳۳۵) آنے والا ہے ایسا ہی خدا تعالیٰ نے چاہا کہ ہندوؤں کی قوم کو بھی اس شہادت سے محروم نہ رکھے سو خدا تعالیٰ نے اس ملک پنجاب میں اس گواہی کے ادا کرنے کے لئے ایک ایسا شخص پیدا کیا جو آج ہمیں لاکھ سکھ اُس کے چیلے اور اُس کی راہ میں جان فدا کرنے کو طیار ہیں یعنی با وانا تک صاحب۔ جس شخص کو باوا نا نک صاحب کے سوانح سے اطلاع ہوگی اس کو معلوم ہوگا کہ یہ وہی مرد خدا ہے جس نے دنیا داری کے ہزاروں پر دوں کو پھاڑ کر اور بے جارسموں کی بندشوں کو توڑ کر خدا کو اختیار کیا تھا۔ اُس کے کلام اور اُس کے ہر ایک فقرہ سے معلوم ہوتا ہے کہ بلاشبہ وہ اُن لوگوں میں سے ہے جن کو خدا اپنے ہاتھ سے صاف کرتا ہے اور جن کے دلوں کو دنیا