چشمہٴ معرفت

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 259 of 567

چشمہٴ معرفت — Page 259

روحانی خزائن جلد ۲۳ ۲۵۹ چشمه معرفت ان ایمانداروں پر عذاب کا ایک با قاعدہ سلسلہ قائم کیا گیا اور عجیب مصیبت میں اُن بے چاروں ۲۴۹ کی جان پھنس گئی ۔ محمد صاحب اپنی آنکھوں سے اُن بے چاروں پر یہ ظلم ہوتا دیبا یہ ظلم ہوتا دیکھ کر اُن کا جگر مظلوموں کی ہمدردی میں پاش پاش ہوتا تھا مگر کچھ نہ کر سکتے تھے۔ مومنوں کی یہ حالت دردناک دیکھ کر آپ نے انہیں یہ صلاح دی کہ تم نے راہ خدا میں قدم رکھا ہے تم ان تکلیفوں سے نہ گھبراؤ اور اللہ کا نام لے کر ابے سینیا کی طرف ہجرت کر جاؤ چنانچہ ان کے کہنے کے بموجب چند قبیلوں کے لوگ جو اپنی جان سے بھی تنگ تھے مع اپنے عیال واطفال کے اپنا گھر بار چھوڑ کرابے سینیا کی طرف روانہ ہو گئے اور اُن کے بعد اور بہت سے لوگوں نے ترک وطن اختیار کیا ۔ جلا وطنی جس کو مسلمانوں نے ہجرت کے نام سے موسوم کیا ہے پانچویں سال نبوت میں وقوع میں آئی۔ جب قریش کو یہ خبر پہنچی کہ مسلمان حبشہ کی طرف ہجرت کر گئے تو انہوں نے وہاں تک تعاقب کیا اور نجاشی شاہ ابے سینیا کی خدمت میں پہنچے اور بعض کی نسبت یہ بیان کیا کہ بقیہ حاشیہ: کیا موقوف ہے جو شخص اسلامی تاریخ پڑھے گا اس کو معلوم ہوگا کہ صد ہا قصے اسی طرح کی بے رحمی ۲۴۸ کے ہیں۔ علاوہ اس سختی کے جو مردوں سے کی گئی پاکدامن عورتوں کے ذلیل کرنے اور بے عزت کرنے میں کوئی کسر نہ رکھی ۔ پس چونکہ خدا کا نام غیور بھی ہے لہذا اس نے تیرہ برس تک صبر کر کے خبیث کافروں کو ان کے خُبث کا مزہ چکھایا۔ ظالم طبع لوگوں کا کام ہے کہ وہ یک طرفہ قصہ سنا کر ایک اعتراض بنا لیتے ہیں لیکن اگر انصاف کے پابند ہوتے توان کو یہ بھی دیکھنا چاہیے تھا کہ مسلمانوں پر کیا کیا ظلم کیا گیا ہے۔ منہ حاشیہ: یادر ہے کہ یہ عبارتیں ہم رسالہ سمی به سوانح عمری حضرت محمد صاحب سے نقل کر رہے ہیں جو ایک ۲۴۹ منصف مزاج برہمو نے (جو پر چارک برا ہم دھرم ہیں ) لکھ کر شائع کیا ہے ۔ یہ رسالہ رفاہ عام سٹیم پریس لاہور میں چھپا ہے جس کا جی چاہے منگوا کر دیکھ لے۔ اس سے ایک بے تعصب آدمی سمجھ سکتا ہے کہ جو اس زمانہ میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف سے جنگ اور اس کے دوسرے لوازم غلام اور لونڈیاں بنانا ظہور میں آئے ان تمام امور میں پہلے کفار کی طرف سے سبقت تھی اور جب ان کی شرارت اور ظلم انتہا تک پہنچ گیا تب خدا نے جو صرف