چشمہٴ معرفت — Page 107
روحانی خزائن جلد ۲۳ ۱۰۷ چشمه معرفت اپنی آبادی کے لحاظ سے اپنی کاشتکاری کے لحاظ سے اور اپنی تجارت کے لحاظ سے ادنی درجہ کی 99 حالت میں ہوتا ہے اور اکثر زمین بنجر اور نا قابل زراعت ہوتی ہے اور لوگ جاہل اور وحشیوں کی طرح ہوتے ہیں تو اس صورت میں بہت نرمی سے اُن کی نسبت قانون بنایا جاتا ہے اور سرکاری لگان بہت کم مقرر کیا جاتا ہے اور تجارتی اُمور میں بھی نرم ٹکس لگایا جاتا ہے لیکن جب ایک مدت کے بعد زمین کی ایک عمدہ حالت پیدا ہو جاتی ہے اور ہزار ہا گھمانو بنجر تو ڑ کر آباد کیا جاتا ہے اور خوش حیثیتی بہت بڑھ جاتی ہے اور ایسا ہی تجارتی کاروبار بھی ترقی پذیر ہو جاتے ہیں تو پھر قانون بدلنا پڑتا ہے اور یہ تبدیلی گورنمنٹ کے قانون پر ہی موقوف نہیں تعلیمی صیغہ میں بھی ضروری طور پر یہی تبدیلی پیش آتی ہے۔ جو بچے ابتدائی مرحلہ میں مدرسہ میں بٹھائے جاتے ہیں اُن کے لئے اور کتابیں ہوتی ہیں اور پھر جب اچھی طرح حروف شناس ہو جاتے ہیں تو پھر اور کتا بیں اُن کو دی جاتی ہیں اور پھر جب استعداد اُس سے بھی بڑھ جاتی ہے تو دوسری کتابیں حسب استعداد ان کو دی جاتی ہیں اور سب کے بعد انتہائی کتاب کا وقت آتا ہے اور چونکہ خدا اپنی تعلیم میں گڑ بڑ ڈالنا نہیں چاہتا اس لئے پیش از وقت کوئی قانون الہامی انسانوں کو نہیں دیتا کیونکہ جن تغییرات کا ابھی انسان کو علم ہی نہیں ان تغیرات کے موافق انسان کو قانون دینا گویا اس کو سخت پریشانی میں ڈالنا ہے۔ ایسا ہی ہر ایک بیمار جو طبیب کی خدمت میں حاضر ہوتا ہے اس کے علاج میں بھی تبدیلیاں کی جاتی ہیں اور جو بیمار کی ایک خاص حالت میں نسخہ تجویز کیا جاتا ہے وہ نسخہ دوسری حالت کے شروع ہونے پر بدلایا جاتا ہے اور جب بیمار میں تیسری حالت پیدا ہو جائے تو پھر اُسی حالت کے موافق نسخہ لکھا جاتا ہے اور خدا کی کتاب کو جو طب روحانی ہے طب جسمانی سے اُس کو بہت مناسبت ۔ ہے جیسا کہ ہم پہلے بھی لکھ چکے ہیں ۔ پس جس حالت میں طب جسمانی میں یہ تبدیلیاں ایک لازمی امر ہے تو پھر طب روحانی میں کیوں لازمی نہ ہوگا