براہین احمدیہ حصہ پنجم

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 433 of 506

براہین احمدیہ حصہ پنجم — Page 433

۔ یہودیوں کے مذہب میں جو بھلی بری باتیں موجود تھیں وہ سب دین احمد میں بھی پیدا ہو گئیں ۔ ہماری امت ہر بات میں موسیٰ کی امت سے مشابہ ہے بعض ان میں سے اچھے ہیں اور بعض غدودوں کی طرح خراب ۔ چونکہ ہمارا نبی ہمارے دین کا سرتاج مثیل موسیٰ تھا اس لئے میں بھی خدائے مہربان کی طرف سے عیسی بنا دیا گیا ۔ اس امت میں بھی بدذات یہودی پیدا ہو گئے تا کہ وہ بھی گزشتہ قوم کی طرح اس عیسی کو ستائیں ۔ الغرض اُس محسن خدا نے ہر نیکی اور ہر بدی میں یہودیوں کی طرح ہماری قوم پر بھی ہر قسم کا دروازہ کھول دیا ۔ چونکہ خدا نے ہمارے پاک رسول کا نام موسیٰ رکھا تو ابوجہل کی دشمنی جب بڑھ گئی تو اس کا نام فرعون قرار پایا ۔ پس جب اس امت کے اول زمانہ میں خدا کے حکم سے ایک کلیم آیا تو تکمیل کے لئے آخری زمانہ میں ایک عیسی کا نزول ہو گیا ۔ یہ بات سمجھ کر بھی روگردانی کرنا بد بختی کا تقاضا ہے ورنہ ہماری ان باتوں نے تو تیرا ہر شک وشبہ دور کر دیا ہے ۔پس صادقوں پر تیر چلانے کا کیا فائدہ کیونکہ جو بدی سے باز نہ آئے وہ جہنم کا ایندھن بنتا ہے صفحه ۳۵۶ ۔ شام سے ابدال اور عراق سے گروہ مردم آئیں گے اور اس کی بیعت کریں گے