براہین احمدیہ حصہ پنجم

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 429 of 506

براہین احمدیہ حصہ پنجم — Page 429

ترجمه فارسی عبارات صفحہ ٹائٹل پیج براہین احمدیہ حصہ پنجم ۔ وہ لوگ جو ہمارے دعووں پر حملے کرتے ہیں اور جہالت کے باعث بر ملا ہم سے جنگ کرتے ہیں ۔ اگر وہ (انصاف کے ساتھ ) اس کتاب کو پڑھیں تو یقین ہے کہ دشمنی اور انکار چھوڑ دیں گے مجھے یقین نہیں کہ وہ میرے پاس عذر کرتے ہوئے نہ آئیں ہاں یہ اور بات ہے کہ شرم وحیا کو ہی ترک کر دیں صفحه ۲۹ ۔ سوئے ہوئے کو سویا ہوا کیسے جگا سکتا ہے صفحه ۷۶ ۔ خدا کے فضل کے سوا گمراہی کا کیا علاج ہے بدقسمتوں کو تو معجزہ بھی فائدہ نہیں دیتا ۔ اگر آسمان پر سینکڑوں چاند اور سورج چمکنے لگیں تو جس کی نظر جاتی رہی ہے وہ روز روشن کو نہیں دیکھ سکتا ۔ اے دانا ! تو اُس خدا سے ڈر جس کی طرف تجھے جانا ہے دنیا سے کیا دل لگاتا ہے کیا تو موت کا وقت جانتا ہے؟ ۔ دنیا کی خاطر خدائے واحد کے حکم سے سرتابی نہ کر ، اے مسکین تو چند روز کے مزے کے لئے بد بختی نہ خرید اگر تو چاہتا ہے کہ دونوں جہان میں عزت اور دولت حاصل کرے تو خدا کا ہو جا اور دل سے اس کی فرمانبرداری اختیار کر ۔ اس کی درگاہ کا غلام بن اور دنیا پر حکومت کر کہ خدا پرستوں کو اُس کے غیر سے خوف نہیں ہوتا ۔ تو دل سے اپنے یار کی طرف آجا کہ پھر وہ بھی ( تیری طرف ) آئے کیونکہ جذب روحانی کی وجہ سے ایک محبت دوسری محبت کو کھینچتی ہے خدا اُس کی مدد میں لگا رہتا ہے جو اُس کے دین کا ناصر ہو۔ ہمیشہ سے درگاہ رب العزت کا یہی قانون ہے ۔ اگر تجھے یقین نہیں آتا تو میرے ان واقعات کو پڑھتا کہ تو میری ہر مشکل کے وقت خدا کی نصرتوں کو دیکھ لے جو شخص بھی اُس کی درگاہ سے کچھ پاتا ہے وہ خدمت سے پاتا ہے کیونکہ ہر غفلت کے لئے سزا ہے اور ہر خدمت کے لئے جزا ہے