براہین احمدیہ حصہ پنجم — Page 421
یادداشتیں ۴۲۱ برامین احمدیہ حصہ پنجم جو شخص خدا سے نہیں ڈرتا وہ ایک حق الامر کے بارے میں ایسا مقابلہ سے پیش آتا ہے کہ گویا اس کو موت کی طرف کھینچنا چاہتے ہیں اور وہ اپنی جان بچا رہا ہے۔ يَايُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا إِنْ تَتَّقُوا اللهَ يَجْعَل لَّكُمْ فَرْقَانَا وَ يَكْفُرُ عَنْكُمْ سَيَاتِكُمْ وَيَغْفِرْ لَكُمْ وَاللهُ ذُو الْفَضْلِ الْعَظِيمِ صفحه ۳۳۹ - الانفعال نمبر وان أوْلِيَاؤُهُ إِلَّا الْمُتَّقُونَ (ترجمہ) اے ایمان والو! اگر تم تقویٰ اختیار کرو تو تم میں اور تمہارے غیر میں خدا ایک فرق رکھ دے گا اور تمہیں پاک کرے گا اور تمہارے گناہ بخش دے گا۔ اور تمہارا خدا صاحب فضل بزرگ ہے۔ یادداشت ۔ دین مذہب صرف زبانی قصہ نہیں بلکہ جس طرح سونا اپنی علامتوں سے شناخت کیا جاتا ہے اسی طرح بچے مذہب کا پا بندا اپنی روشنی سے ظاہر ہو جاتا ہے۔ خدا بلاک کرتا ہے اس شخص کو جو دلیل کے ساتھ ہلاک ہو چکا اور زندہ رکھتا ہے اُس شخص کو جو دلیل کے ساتھ زندہ ہے۔ وَإِنْ جَنَحُوا لِلسَّلْمِ فَاجْنَحْ لَهَا وَ تَوَكَّلْ عَلَى اللَّهِ إِنَّهُ هُوَ السَّمِيعُ العليم صفر ۲۴۴ - الانفال ۔ نمبر ۱۰۔ اور اگر مخالف لوگ صلح کے واسطے جھکیں تو تم بھی جھک جاؤ اور خدا پر توکل کرو۔ وَإِنْ يُرِيدُوا أَنْ يَخْدَعُوكَ فَإِنَّ حَسْبَكَ اللَّهُ هُوَ الَّذِي أَيْدَكَ بِنَصْرِهِ وَبِالْمُؤْمِنِينَ - صفحه ۲۴۴۔ سورۃ الانفال اور اگر صلح کے وقت دل میں دغا رکھیں تو اُس دعا کے تدارک کے لئے خدا تجھے کافی ہے۔ أَلَّا تُقَاتِلُونَ قَوْمًا نَّكَثُوا أَيْمَانَهُمْ وَهَمُّوا بِإِخْرَاجِ الرَّسُولِ وَهُمْ (ع) بَدَ وكُمْ أَوَّلَ مَرَّةٍ أَتَخْشَوْنَهُمْ فَاللَّهُ اَحَقُّ أَنْ تَخْشَوْهُ إِنْ كُنْتُمْ مُّؤْمِنِينَ سورۃ التوبہ - صفحہ ۲۵۰ - الجز و نمبر ۱۰ الانفال : ٣٠ الانفال : ۳۵ الانفال ۶۲ الانفال : ٦٣ ه التوبة : ١٣