براہین احمدیہ حصہ پنجم

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 397 of 506

براہین احمدیہ حصہ پنجم — Page 397

روحانی خزائن جلد ۲۱ ۳۹۷ ضمیمہ براہین احمدیہ حصہ پنجم خصوصیتوں کو رد نہیں کر دیا تو پھر دوسرا طریق رد کا یہ تھا کہ خدا تعالیٰ چند ایسی نظیریں پیش کرتا جس سے معلوم ہوتا کہ ان خوارق میں بعض اور انسان بھی اس کے شریک ہیں ۔ جیسا کہ خدا تعالیٰ نے بے پدر ہونے میں حضرت آدم کی نظیر پیش کر دی تھی ۔ مگر جب کہ خدا تعالیٰ نے نہ حضرت عیسی کو فوت شدہ قرار دیا اور نہ ان تمام خصوصیتوں کو تو ڑا تو اس صورت میں گویا خدا تعالیٰ عیسائیوں کی حجت کے سامنے لا جواب ہو گیا۔ اور اگر کہو کہ ہم یہ بھی تو کہتے ہیں کہ حضرت عیسیٰ آخری زمانہ میں آکر ایک مدت کے بعد فوت ہو جائیں گے تو اس بات کو عیسائی قبول نہیں کرتے ۔ وہ تمہارے اقرارات سے تمہیں ملزم کرتے ہیں ۔ اور ان پر واجب نہیں ہے کہ تمہارے دعوی بے دلیل کو مان لیں ۔ کیونکہ جب حضرت عیسی قیامت کے دن تک زندہ رہیں اور سب خدائی کی علامتیں احیاء موتے وغیرہ ان میں موجود ہوں تو ممکن ہے کہ موت ۲۲۱ سے بیچ رہیں اور عیسائیوں کا تو یہی عقیدہ ہے کہ وہ آسمان سے نازل ہو کر نہیں مریں گے بلکہ بحیثیت خدا ہونے کے لوگوں کو جزا سزا دیں گے۔ اور جس حالت میں تمہارے اپنے اقرار سے یہ چار خصوصیتیں حضرت عیسی میں ثابت ہیں تو عیسائی تو اس صورت میں آپ لوگوں پر سوار ہو جائیں گے کیونکہ ان کے نزدیک یہ چار خصوصیتیں حضرت عیسی کے خدا بنانے کے لئے کافی ہیں اور خدا تعالیٰ کی مصلحت سے بعید ہے کہ وہ ایسے شخص کو یہ چار خصوصیتیں عطا کرے جس کو چالیس کروڑ انسان خدا بنا رہا ہے ۔ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانہ میں عیسائیوں نے حضرت عیسی کی خصوصیت کے بارے میں صرف ایک بات پیش کی تھی کہ وہ بغیر باپ پیدا ہوا ہے تو خدا تعالیٰ نے فی الفور اس کا جواب دیا اور فرمایا ۔ اِنَّ مَثَلَ عِيسَى عِنْدَ اللهِ كَمَثَلِ أَدَمَ خَلَقَهُ مِنْ تُرَابٍ ثُمَّ قَالَ لَهُ كُنْ فَيَكُونُ یعنی خدا تعالیٰ کے نزدیک عیسی کی مثال آدم کی مثال ہے خدا نے اس کو مٹی سے بنایا پھر کہا کہ ہو جا پس وہ زندہ جیتا جاگتا ہو گیا ۔ یعنی عیسی علیہ السلام کا بے باپ ہونا کوئی امر خاص اس کے لئے نہیں تا خدا ہوتا اس کا لازم لاوے۔ آدم کے باپ اور ماں دونوں نہیں ۔ پس جس حالت میں خدا تعالیٰ ال عمران : ۶۰