براہین احمدیہ حصہ پنجم — Page 396
روحانی خزائن جلد ۲۱ ۳۹۶ ضمیمہ براہین احمدیہ حصہ پنجم اور ان میں وہ وحدہ لا شریک خیال کئے جاتے ہیں۔ کس قدر یہ عقیدہ لوگوں کے لئے ۲۲۰ موجب ابتلا ہوسکتا ہے اور خدا بنانے والوں کے لئے کس قدر وجوہات ملتے ہیں جو خود مسلمانوں کے اقرار سے ثابت شدہ امور ہیں۔ پس اگر خدا نے حضرت عیسی کو وفات شدہ قرار دے کر ان تمام ماسوا اس کے ہمارے مخالف مسلمان بد قسمتی اور جہالت کی وجہ سے ایک پانچویں خصوصیت بھی حضرت عیسی کے لئے قائم کرتے ہیں۔ اور وہ یہ کہ تمام انبیاء میں سے مس شیطان سے بھی وہی پاک ہیں اور کوئی نبی پاک نہیں ۔ اور پھر چھٹی خصوصیت یہ کہ روح القدس ہمیشہ ان کے ساتھ رہتا تھا مگر کسی دوسرے نبی کے ساتھ ایسی دائمی رفاقت روح القدس نے نہیں کی مگر یہ ان لوگوں کی تمام غلطیاں ہیں ۔ وہ نہیں سمجھتے کہ ہر ایک نبی میں شیطان سے پاک ہوتا ہے لیکن خدا نے جو اس جگہ اپنے رسول کے فرمودہ کے ذریعہ سے حضرت عیسی کا مع اس کی والدہ کے مس شیطان سے پاک ہونا ذکر فرمایا اس میں حکمت یہ ہے کہ نعوذ باللہ یہود نا مسعود حضرت مریم صدیقہ کو ایک زانیہ عورت خیال کرتے تھے اور حضرت عیسی کو ایک ولد الزنا سمجھتے تھے اور خدا تعالیٰ کو منظور تھا کہ ان الزاموں سے ان کی بریت کرے ۔ پس اس طرح اس نے ان کی بریت کی کہ آنحضرت نے فرمادیا کہ وہ دونوں میں شیطان سے پاک ہیں یعنی زنا ایک شیطانی فعل ہے اور میسی اور مریم اس شیطانی فعل سے محفوظ ہیں۔ یہ مطلب نہیں کہ صرف وہ محفوظ ہیں اور دوسرے نبی آلودہ ہیں ۔ اسی طرح یہودیوں کا خیال تھا کہ بوجہ نا جائز ولادت کے حضرت عیسی کا رفیق شیطان ہے اور یہی توریت کی رو سے ان کا عقیدہ تھا۔ پس اُن کے رد میں روح القدس کی رفاقت بیان فرمائی گئی اور یہ بھی صحیح نہیں کہ میسی میں ایک یہ بھی خصوصیت ہے کہ ان کا تولد روح القدس کے سایہ سے ہوا کیونکہ قرآن شریف اور توریت کی رو سے یہ بات قرار پا چکی ہے کہ بعض انسان شیطان کے سایہ سے پیدا ہوتے ہیں اور ان میں شیطانی خصلتیں ہوتی ہیں اور بعض انسان روح القدس کے سایہ سے پیدا ہوتے ہیں اور ان میں پاک خصلتیں ہوتی ہیں اور وہ لوگ جو ولد الحرام ہوں وہ شیطان کے سایہ سے ہی رحم مادر میں وجود پکڑتے ہیں۔ پس اس بات کا رد کرنا ضروری تھا کہ حضرت عیسیٰ کی ولادت نا جائز نہیں ۔ لہذا اُس کی نسبت روح القدس کے سایہ کا انجیل میں بھی ذکر کیا گیا تا معلوم ہو کہ وہ شیطان کے سایہ سے پیدا نہیں ہوئے اور ان کی ولادت نا جائز نہیں۔ منہ errie