براہین احمدیہ حصہ پنجم

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 361 of 506

براہین احمدیہ حصہ پنجم — Page 361

روحانی خزائن جلد ۲۱ ۳۶۱ ضمیمہ براہین احمدیہ حصہ پنجم نہ صرف حدیثوں میں بلکہ قرآن شریف سے بھی یہی مستنبط ہوتا ہے کیونکہ سورہ تحریم میں صریح طور پر بیان کیا گیا ہے کہ بعض افراد اس امت کا نام مریم رکھا گیا ہے اور پھر پوری اتباع شریعت کی وجہ سے اس مریم میں خدا تعالیٰ کی طرف سے روح پھونکی گئی اور روح پھونکنے کے بعد اس مریم سے عیسی پیدا ہو گیا۔ اور اسی بنا پر خدا تعالیٰ نے میرا نام عیسی بن مریم رکھا کیونکہ ایک زمانہ میرے پر صرف مریمی حالت کا گذرا۔ اور پھر جب وہ مریمی حالت خدا تعالیٰ کو پسند آ گئی تو پھر مجھ میں اُس کی طرف سے ایک روح پھونکی گئی۔ اس روح پھونکنے کے بعد میں مریمی حالت سے ترقی کر کے عیسی بن گیا۔ جیسا کہ میری کتاب براہین احمدیہ حصص سابقہ میں مفصل اس بات کا تذکرہ موجود ہے۔ کیونکہ براہین احمدیہ حصص سابقہ میں اول میرا نام مریم رکھا گیا۔ جیسا کہ خدا تعالیٰ فرماتا ہے۔ یا مریم اسکن انت و زوجك الجنة ۔ یعنی اے مریم ! تو اور وہ جو تیرا رفیق ہے دونوں بہشت میں داخل ہو جاؤ۔ اور پھر اسی براہین احمدیہ میں مجھے مریم کا خطاب دے کر فرمایا ہے۔ نفخت فیک من روح الصدق یعنی اے مریم ! میں نے تجھ میں صدق کی روح پھونک دی۔ پس استعارہ کے رنگ میں روح کا پھونکنا اُس حمل سے مشابہ تھا جو مریم صدیقہ کو ہوا تھا۔ اور پھر اس حمل کے بعد آخر کتاب میں میرا نام عیسی رکھ دیا۔ جیسا کہ فرمایا کہ یا عیسی انی متوفیک و رافعک التی یعنی اے عیسی میں تجھے وفات دوں گا اور مومنوں کی طرح میں تجھے اپنی طرف اٹھاؤں گا۔ اور اس طرح پر میں خدا کی کتاب میں عیسی بن مریم کہلایا۔ چونکہ مریم ایک امتی فرد ہے اور عیسی ایک نبی ہے۔ پس میرا نام مریم اور عیسی رکھنے سے یہ ظاہر کیا گیا کہ میں اُمتی بھی ہوں اور نبی بھی مگر وہ نبی جو اتباع کی برکت سے ظلی طور پر خدا تعالیٰ کے نزدیک نبی ہے اور میر اعیسی بن مریم ہونا وہی امر ہے جس پر نادان اعتراض کرتے ۱۹۰ ہیں کہ حدیثوں میں تو آنے والے عیسی کا نام عیسی بن مریم رکھا گیا ہے مگر یہ شخص تو ابن مریم نہیں ہے۔ اور اس کی والدہ کا نام مریم نہ تھا اور نہیں جانتے کہ جیسا کہ سورہ تحریم میں وعدہ تھا میرا نام پہلے مریم رکھا گیا اور پھر خدا کے فضل نے مجھ میں نفخ روح کیا یعنی اپنی ایک خاص تجلی سے اُس مریمی حالت سے ایک دوسری حالت پیدا کی اور اس کا نام عیسی رکھا۔ اور چونکہ وہ حالت