براہین احمدیہ حصہ پنجم

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 351 of 506

براہین احمدیہ حصہ پنجم — Page 351

روحانی خزائن جلد ۲۱ ۳۵۱ ضمیمہ براہین احمدیہ حصہ پنجم لکھی۔ 1900 ضرور آئے تھے اور دھو ما حواری کا مدراس میں آنا اور اب تک مدراس میں ہر سال اُس کی یادگار میں عیسائیوں کا ایک اجتماع میلہ کی طرح ہونا یہ ایسا امر ہے کہ کسی واقف کار پر پوشیدہ نہیں۔ بلکہ ہم لوگ جس قبر کو سری نگر کشمیر میں حضرت عیسی کی قبر کہتے ہیں عیسائیوں کے بڑے بڑے پادری خیال کرتے ہیں کہ وہ کسی حواری کی قبر ہے۔ حالانکہ صاحب قبر نے اپنی کتاب میں لکھا ہے کہ میں نبی ہوں اور شاہزادہ ہوں اور میرے پر انجیل نازل ہوئی تھی اور کشمیر کی پرانی تاریخی کتا ہیں جو ہمارے ہاتھ آئیں اُن میں لکھا ہے کہ یہ ایک نبی بنی اسرائیل میں سے تھا جو شاہزادہ نبی کہلاتا تھا۔ اور اپنے ملک سے کشمیر میں ہجرت کر کے آیا تھا۔ اور ان کتابوں میں جو تاریخ آمد (۱۸۱ بھی ہے اس سے معلوم ہوتا ہے کہ اس بات پر اب ہمارے زمانہ میں انیس سو برس گزر گئے جب یہ نبی کشمیر میں آیا تھا۔ اور ہم عیسائیوں کو اس طرح ملزم کرتے ہیں کہ جب کہ تمہیں اقرار ہے کہ صاحب اس قبر کا جوسری نگر محلہ خانیار میں مدفون ہے حضرت عیسی علیہ السلام کا حواری تھا مگر اُس کی کتاب میں لکھا ہے کہ وہ نبی تھا اور شاہزادہ تھا اور اُس پر انجیل نازل ہوئی تھی تو اس صورت میں وہ حواری کیونکر ہو گیا۔ کیا کوئی حواری کہہ سکتا ہے کہ میں شاہزادہ ہوں اور نبی ہوں اور میرے پر انجیل نازل ہوئی ہے۔ پس کچھ شک نہیں کہ یہ قبر و کشمیر میں ہے حضرت عیسی علیہ السلام کی قبر ہے۔ اور جو لوگ اُن کو آسمان میں بٹھاتے ہیں اُن کو واضح رہے کہ وہ کشمیر میں یعنی سری نگر محلہ خانیار میں سوئے ہوئے ہیں۔ جیسا کہ خدا تعالیٰ نے اصحاب کہف کو مدت تک چھپایا تھا ایسے ہی حضرت عیسی علیہ السلام کو بھی چھپا رکھا اور اخیر میں ہم پر حقیقت کھول دی۔ خدا تعالیٰ کے کاموں میں ایسے ہزار ہا نمونے ہیں اور خدا تعالیٰ کی عادت نہیں ہے کہ کسی کو مع جسم آسمان پر بٹھا وے۔ قوله - احادیث میں نازل ہونے والے عیسی کو نبی اللہ کے نام سے پکارا گیا ہے۔ تو کیا قرآن اور حدیث سے ثابت ہوسکتا ہے کہ محدث کو بھی نبی کہا گیا ہے۔ اقول - عربی اور عبرانی زبان میں نبی کے معنے صرف پیشگوئی کرنے والے کے ہیں۔