براہین احمدیہ حصہ پنجم

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 314 of 506

براہین احمدیہ حصہ پنجم — Page 314

روحانی خزائن جلد ۲۱ ۳۱۴ ضمیمہ براہین احمدیہ حصہ پنجم پھل کھاویں اور پانی پئیں۔ لیکن اس بد بخت قوم نے اس دعوت کو رد کیا اور اُس دُھوپ میں شدت گرمی اور پیاس اور بھوک سے مر گئے ۔ اس لئے خدا فرماتا ہے کہ اُن کی جگہ میں دوسری قوم کو لاؤں گا جو ان درختوں کے ٹھنڈے سایہ میں بیٹھے گی اور ان پھلوں کو کھائے گی اور اس خوشگوار پانی کو پیئے گی ۔ خدا نے مثال کے طور پر قرآن شریف میں خوب فرمایا کہ ذوالقرنین نے ایک قوم کو دھوپ میں جلتے ہوئے پایا اور اُن میں اور آفتاب میں کوئی اوٹ ی تھی اور اس قوم نے ذوالقرنین سے کوئی مدد نہ چاہی۔ اس لئے وہ اُسی بکا میں مبتلا رہی۔ لیکن ذوالقرنین کو ایک دوسری قوم ملی جنہوں نے ذوالقرنین سے دشمن سے بچنے کے لئے مدد چاہی۔ سو ایک دیوار ان کے لئے بنائی گئی اس لئے وہ دشمن کی دست بُر د سے بچ گئے ۔ سومیں سچ سچ کہتا ہوں کہ قرآن شریف کی آئندہ پیشگوئی کے مطابق وہ ذوالقرنین میں ہوں جس نے ہر ایک قوم کی صدی کو پایا۔ اور دھوپ میں جلنے والے وہ لوگ ہیں جنہوں نے مسلمانوں میں سے مجھے قبول نہیں کیا۔ اور کیچڑ کے چشمے اور تاریکی میں بیٹھنے والے عیسائی ہیں جنہوں نے آفتاب کو نظر اٹھا کر بھی نہ دیکھا۔ اور وہ قوم جن کے لئے دیوار بنائی گئی وہ میری جماعت ہے۔ میں بیچ بیچ کہتا ہوں کہ وہی ہیں جن کا دین دشمنوں کے دست برد سے بچے گا ہر ایک بنیاد جو سست ہے اس کو شرک اور دہریت کھاتی جائے گی ۔ مگر اس جماعت کی بڑی عمر ہو گی اور شیطان اُن پر غالب نہیں آئے گا۔ اور شیطانی گروہ اُن پر غلبہ نہیں کرے گا۔ اُن کی حجت تلوار سے زیادہ تیز اور نیزہ سے زیادہ اندر گھسنے والی ہوگی اور وہ قیامت تک ہر ایک مذہب پر غالب آتے رہیں گے۔ ہائے افسوس ان نادانوں پر جنہوں نے مجھے شناخت نہ کیا۔ وہ کیسی تیرہ و تاریک آنکھیں تھیں جو سچائی کے نور کو دیکھ نہ سکیں ۔ میں اُن کو نظر نہیں آ سکتا کیونکہ تعصب نے ان کی آنکھوں کو تاریک کر دیا۔ دلوں پر زنگ ہے اور آنکھوں پر پردے۔ اگر وہ کچی ۱۳۷ تلاش میں لگ جائیں اور اپنے دلوں کو کینہ سے پاک کر دیں ۔ دن کو روزے رکھیں