براہین احمدیہ حصہ پنجم — Page 298
۱۳ روحانی خزائن جلد ۲۱ ۲۹۸ ضمیمہ براہین احمدیہ حصہ پنجم خدا تعالیٰ کی طرف سے ہیں۔ اور کوئی دوسرا بجز اُس وحدہ لاشریک کے اُن پر قادر نہیں۔ اور مجھ کو ماسواء اس کے علیم قرآن دیا گیا اور احادیث کے صحیح معنے میرے پر کھولے گئے ۔ پھر میں ایسی روشن راہ کو چھوڑ کر ہلاکت کی راہ کیوں اختیار کروں؟ جو کچھ میں کہتا ہوں علی وجہ البصیرت کہتا ہوں۔ اور جو کچھ آپ لوگ کہتے ہیں وہ صرف ظن ہے۔ انَّ الظَّلَن لَا يُغْنِي مِنَ الْحَقِّ شَيْئًا اور اس کی ایسی ہی مثال ہے کہ جیسے ایک اندھا ایک اونچی نیچی زمین میں تاریکی میں چلتا ہے اور نہیں جانتا کہ کہاں قدم پڑتا ہے۔ سومیں اس روشنی کو چھوڑ کر جو مجھ کو دی گئی ہے تاریکی کو کیونکر لے لوں۔ جب کہ میں دیکھتا ہوں کہ خدا میری دعائیں سنتا اور بڑے بڑے نشان میرے لئے ظاہر کرتا اور مجھ سے ہمکلام ہوتا اور اپنے غیب کے اسرار پر مجھے اطلاع دیتا ہے اور دشمنوں کے مقابل پر اپنے قوی ہاتھ کے ساتھ میری مدد کرتا ہے اور ہر میدان میں مجھے تح بخشتا ہے اور قرآن شریف کے معارف اور حقائق کا مجھے علم دیتا ہے تو میں ایسے قادر اور غالب خدا کو چھوڑ کر اس کی جگہ کس کو قبول کرلوں۔ میں اپنے پورے یقین سے جانتا ہوں کہ خدا وہی قادر خدا ہے جس نے میرے پر تجلی فرمائی اور اپنے وجود سے اور اپنے کلام اور اپنے کام سے مجھے اطلاع دی۔ اور میں یقین رکھتا ہوں کہ وہ قدرتیں جو میں اس سے دیکھتا ہوں۔ اور وہ علم غیب جو میرے پر ظاہر کرتا ہے۔ اور وہ قومی ہاتھ جس سے میں ہر خطرناک موقعہ پر مدد پاتا ہوں وہ اُسی کامل اور بچے خدا کی صفات ہیں جس نے آدم کو پیدا کیا اور جو نوح پر ظاہر ہوا اور طوفان کا معجزہ دکھلایا۔ وہ وہی ہے جس نے موسیٰ کو مدد دی جب کہ فرعون اس کو ہلاک کرنے کو تھا۔ وہ وہی ہے جس نے حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم سید الرسل کو کافروں اور مشرکوں کے منصوبوں سے بچا کر فتح کامل عطا فرمائی۔ اُسی نے اس آخری زمانہ میں میرے پر تجلی فرمائی۔ بعض نادان جو خبیث اور بدذات ہیں کہتے ہیں کہ وہ شیطان ہو گا جو تم پر ظاہر ہوا لعنة الله عليهم الى يوم القيامة ۔ یہ نادان نہیں جانتے کہ شیطان سب پر غالب نہیں مگر وہ (۱۳۲) خدا جو اپنے کلام اور کام کے ساتھ میرے پر ظاہر ہوا وہ سب پر غالب ہے کوئی ہے جو اس کا مقابلہ کرے۔ مخالف مُردے ہیں اور دشمن مرے ہوئے کیڑے ہیں کوئی نہیں النجم : ٢٩